مہاراشٹر: کورونا وائرس کا پھیلاؤ پھر بڑھا، اورنگ آباد میں کرفیو نافذ

ضلع مجسٹریٹ، پولیس کمشنر اور میونسپل کارپوریشن کمشنر کے مابین ہوئی میٹنگ میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ کرفیو کے دوران ضروری اشیا کی دکانیں، کارخانہ اور ملازمین کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں روز بروز کورونا کے معاملات میں اضافہ کے منظرنامہ میں انتظامیہ نے منگل سے شہر میں رات میں گیارہ بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ 14مارچ تک موثر رہے گا۔ ضلع مجسٹریٹ، پولیس کمشنر اور میونسپل کارپوریشن کمشنر کے مابین آج ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ کرفیو کے دوران ضروری اشیا کی دکانیں، کارخانہ اور ملازمین کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ آئندہ مرحلہ میں، ہفتہ وار بازار اور سبزی بازار کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

ضلع میں پیر کو کورونا کے 132 نئے معاملے سامنے آئے اور 111 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اس وقت ضلع میں 941 مریض علاج کرا رہے ہیں۔ اب تک ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 48770 ہے جن میں سے 46574 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب تک 1255مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔