مہاراشٹر: محرم کی گائیڈ لائن میں ’قتل کی رات‘ لکھنے جانے پر تنازعہ، نیا سرکلر جاری

9ویں شب کو ’شہادت کی رات‘ کے بجائے ’قتل کی رات‘ ضبط تحریر لانے کی وجہ سے مہاراشٹر سرکار کے محکمہ وزارت کی مذمت کی گئی تھی، اس کے ساتھ ہی درست شدہ نیا سرکلر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

محرم جلوس، ممبئی، فائل فوٹو
محرم جلوس، ممبئی، فائل فوٹو
user

یو این آئی

ممبئی: ریاستی حکومت نے محرم الحرام پر گائیڈ لائن پر تنازع کے بعد اس میں متنازع اور قابل اعتراض لفظ یوم عاشورہ یعنی ’قتل کی رات‘ حذف کر دیا ہے اور اس کی جگہ ’شہادت کی رات‘ تحریر کیا گیا ہے۔ نیا سرکلر جاری کر کے حکومت نے فوری طور پر اپنی غلطی کو درست کیا ہے تاکہ یہ تنازعہ بہت زیادہ نہ بڑھے۔ شیعہ علماء اور عمائدین شہر و مسلمانوں کی ناراضگی کے بعد اس سرکلر میں تبدیلی کی گئی ہے۔ 9ویں کی رات کو شہادت کی رات کے بجائے قتل کی رات ضبط تحریر لانے کی وجہ سے مہاراشٹر حکومت کے محکمہ وزارت کی مذمت کی گئی تھی اس کے ساتھ ہی اس میں درستگی اور نیا سرکلر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھ۔ا اس کے بعد ہی وزارت داخلہ نے اس سرکلر سے قتل کی رات کو نکال کر شہادت کی رات کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے نائب سکریٹری سنجے کھوڈیکر نے بتایا کہ جو متنازع لفظ اس سرکلر میں جاری کیا گیا تھا اسے واپس لیا گیا ہے ۔اب قتل کی رات کے بجائے قارئین اسے شہادت کی رات پڑھیں۔ اس کے ساتھ ہی ترمیمی سرکلر تمام شعبہ جات اور محکمہ کو دوبارہ ارسال کیا گیا ہے۔ اس سے قبل جو سرکلر جاری کیا گیا تھا وہ 9 اگست 2021ء کو جاری کیا گیا تھا، لیکن اس کا متنازع لفظ درست کر کے اسے دوبارہ جاری کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ ریاست بھر میں شیعہ عالم دین اور مسلمانوں نے اس سرکلر کو قابل اعتراض قرار دیا تھا۔ اس میں جو متنازع لفظ تحریر تھا اسے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ ممبئی میں محرم الحرام کے سرکلر میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ عاشورہ، ماتمی علمداری جلوس پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوسائٹیوں میں جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں تعزیہ داری بٹھانے پر کوئی پابندی نہیں ہے، لیکن یہاں بھیڑبھاڑ جمع کرنے اور دیگر جلوس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ وعظ اور مجالس کے انعقاد پر بھی حکومت کے ذریعہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔