ملک میں ایشیائی شیروں کی تعداد بڑھ رہی ہے: وزیر اعظم مودی

پی ایم مودی نے کہا کہ شیر کی اپنی شان ہے اور وہ بہت بہادر ہے۔ ہندوستان کو ایشیائی شیروں کا ٹھکانہ ہونے پر فخر ہے۔ میں عالمی یوم شیر کے موقع پر تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

شیر، تصویر یو این آئی
شیر، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں ایشیائی شیروں کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے اور یہ خوشی کا موضوع ہے۔ وزیراعظم نے عالمی یوم شیر کے موقع پر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیروں کے تحفظاتی سمت میں جوش و خروس کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کو مبارکباد بھی دی ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ ’’شیر کی اپنی شان ہے اور وہ بہت بہادر ہے۔ ہندوستان کو ایشیائی شیروں کا ٹھکانہ ہونے پر فخر ہے۔ میں عالمی یوم شیر کے موقع پر ان تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں، جو جوش کے ساتھ شیروں کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ گزشتہ چند سالوں میں ملک میں شیروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے‘‘۔


ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’’جب میں گجرات کا وزیر اعلیٰ تھا تو مجھے شیروں کے لیے ایک محفوظ مسکن کو یقینی بنانے کا موقع ملا تھا۔ اس وقت کئی اقدامات کئے گئے تھے جن میں مقامی برادری اور دنیا کی بہترین روایات کو شامل کیا گیا تھا تاکہ شیروں کے لیے محفوظ رہائش گاہ کو یقینی بنایا جائے اور سیاحت کو بھی فروغ ملے۔ شیروں کے تحفظ اور اس کے متعلق بیداری پھیلانے کے لیے دنیا بھر میں دس اگست یوم شیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔