مہاراشٹر: کانگریس کارکنان بارش اور لینڈ سلائڈنگ کے متاثرین کی بھرپور مدد کریں، نانا پٹولے کی اپیل

مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے پارٹی کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست میں بارش اور لینڈ سلائڈنگ کے سبب پریشان حال لوگوں کی ہر ممکن امداد کریں

ممبئی میں عمارت منہدم ہونے کے بعد راحت رسانی میں مصروف اہلکار / یو این آئی
ممبئی میں عمارت منہدم ہونے کے بعد راحت رسانی میں مصروف اہلکار / یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے پارٹی کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست میں بارش اور لینڈ سلائڈنگ کے سبب پریشان حال لوگوں کی ہر ممکن امداد کریں۔

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ شدید بارش اور لینڈ سلائڈنگ سے ریاست کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ کئی لوگوں کی زندگیاں ختم ہو گئیں جبکہ ہزاروں لوگ سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہو گئے ہیں۔ ریاستی حکومت متاثرین کی مدد تو کر ہی رہی ہے، کانگریس کارکنان بھی اپنے طور پر متاثرین ہرممکن مدد کریں۔


نانا پٹولے نے مزید کہا کہ ریاست میں گزشتہ تین چار دنوں سے ہونے والی بھاری بارش اور لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں جان و مال کا بہت نقصان ہوا ہے۔ سیلاب کی تباہ خیزی نے بہتوں کی دنیا ہی اجاڑدی ہے اور وہ بے آسرا ہو چکے ہیں۔ ریاست پر آنے والی یہ قدرتی آفت نہایت سنگین ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے کھیتی، فصلوں، ضروریات زندگی کی اشیاء اور مکانات کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں وراحت رسانی کی اشد ضرورت ہے۔ اناج، ادویات، کپڑے اور لوگوں کے رہنے کا انتظام فوری طور پر کرنا ناگزیر ہے۔ جو لوگ سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں، انہیں تلاش کر کے محفوظ مقام پر پہنچانے میں کانگریس کارکنان بھرپور تعاون کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔