مہاراشٹر: بدلاپور کے بعد اب پمپری چنچواڑ میں بچی کے ساتھ جنسی استحصال، ٹیچر سمیت 8 گرفتار

ایک افسر کے مطابق بچی کے والدین نے نگڈی پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی تھی، اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے جمعہ کو ہی ملزم کو گرفتار کر لیا، ٹیچر کو چھیڑ چھاڑ کے الزام میں پہلے بھی جیل ہو چکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جنسی زیادتی کی<em> </em> علامتی تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

جنسی زیادتی کی علامتی تصویر/ سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر کے بدلاپور میں دو نابالغ بچیوں کے ساتھ جنسی استحصال معاملہ پر اپوزیشن پارٹیاں ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں اور سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ بھی کر رہی ہیں۔ عوام میں بھی بدلاپور اسکول میں ہوئے واقعہ کے خلاف زبردست غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس درمیان پونے کے ایک پرائیویٹ اسکول میں نابالغ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے کے پمپری چنچواڑ علاقہ میں موجود ایک پرائیویٹ اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والی 12 سالہ طالبہ کا جنسی استحصال ہوا ہے۔ اس معاملے میں ہوئی شکایت کے بعد اسکول کے پی ٹی ٹیچر اور سات دیگر افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ایک افسر کے مطابق بچی کے والدین نے نگڈی پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے جمعہ کے روز ہی ملزمین کو گرفتار کر لیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹیچر کو چھیڑ چھاڑ کے الزام میں پہلے بھی جیل ہو چکی ہے۔ حالانکہ جیل سے رِہا ہونے کے بعد اسکول نے اسے واپس کام پر رکھ لیا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ تازہ شکایت کے مطابق پی ٹی ٹیچر گزشتہ دو سالوں سے مبینہ طور پر لڑکی کا جنسی استحصال کر رہا تھا۔ ملزم ٹیچر نے فزیکل ایجوکیشن کی کلاسز میں مبینہ طور پر لڑکی کو نامناسب طریقے سے چھوا اور لیڈیز ٹوائلٹ کے باہر اس کا انتظار کرتا تھا۔ اس نے اسے کئی بار دھمکی بھی دی۔ ملزمین کے خلاف کئی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں اسکول کے پرنسپل، کچھ ٹرسٹی اور بورڈ کے اراکین شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔