مہاراشٹر: ٹھانے کے اسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ، 4 مریضوں کی موت

بقیہ مریضوں کو دوسرے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مہلوکین کے اہل خانہ کے حق میں 5-5 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ANI
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @ANI
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: کورونا وائرس سے بری طرح متاثر مہاراشٹر کے ضلع ٹھانے میں ایک اسپتال میں آگ گئی۔ منگل کو دیر رات گئے گلنے والی اس آگ میں چار مریضوں کی جان چلی گئی۔ ممبرا کے پرائم کریٹی کیئر اسپتال میں رات کے تقریباً 3 بجے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کے وقت استپال میں تقریباً 20 مریضوں کا علاج چل رہا تھا۔ بقیہ مریضوں کو دوسرے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تین فائر انجنوں اور دو واٹر ٹینکروں کی مدد سے اسپتال میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ریاست کے وزیر جتیندر اوہاڈ موقع پر پہنچے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مہلوکین کے اہل خانہ کے حق میں 5-5 لاکھ کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ نیز حادثہ کی جانچ کے احکامات بھی صادر کر دئے ہیں۔


ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسپتال سے 20 مریضوں کو باہر نکالا گیا ہے، جس میں سے 6 مریض آئی سی ایو میں داخل تھے۔ آگ کی وجہ سے اسپتال کی پہلی منزل خاکستر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ استپال میں کوئی بھی کورونا کا مریض داخل نہیں تھا۔ آئی سی یو میں داخل مریضوں کو بلال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دیگر مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے ممبئی سے ملحقہ ویرار علاقہ میں وجے ولبھ کووڈ اسپتال میں آگ لگنے سے وہاں داخل کورونا کے 17 مریضوں میں سے 14 کی موت واقع ہوئی تھی۔ آگ لگنے کے وقت اسپتال میں کل 90 مریضو زیر علاج تھے، تین آئی سی یو کے مریضوں کو دوسرے استپال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔