مہاراشٹر: مراٹھواڑہ میں کورونا سے 29 افراد فوت، 562 نئے معاملے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی بڑی کمی درج کی گئی ہے اور یہ ایک دن پہلے کے 42 کے مقابلے میں 29 درج کی گئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ- 19 کے 562 نئے کیسز سامنے آئے، جو اس سے ایک دن پہلے کے 682 کے مقابلے میں 120 کم ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی بڑی کمی درج کی گئی ہے اور یہ ایک دن پہلے کے 42 کے مقابلے میں 29 درج کی گئی۔ طبی حکام نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ تمام ضلع صدر دفاتر سے یواین آئی کی جانب سے جمع کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں انفیکشن کے 63 نئے کیسز سامنے آئے اور 10 افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد اورنگ آباد میں 113 نئے کیسز اور 9 کی موت، پربھنی میں 33 نئے کیسز اور تین کی موت، بھیڑ میں 130 نئے کیسز اور دو کی موت، جالنہ میں 45 نئے کیسز اور دو کی موت۔ عثمان آباد میں 123 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت، ناندیڑ میں 44 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت اور ہنگولی میں 11 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہو گئی۔ اس دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے 11776 نئے کیسز درج کیے گئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 5887 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 406 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 106367 تک پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */