مہاراشٹر: مراٹھواڑہ میں کورونا سے 27 افراد کی موت، 1000 سے زائد نئے معاملے

مراٹھواڑہ علاقے میں اس وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1074 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 32549 تک پہنچ گئی ہے، حالانکہ اس وائرس سے صحت یاب 20295 افراد کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس، تصویر ڈی ڈبلیو ڈی
کورونا وائرس، تصویر ڈی ڈبلیو ڈی
user

یو این آئی

اورنگ آباد:مہاراشٹر کے مراٹھواڑا علاقے کے آٹھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کے 1121 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انتظامیہ نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار دیر رات علاقے کے آٹھ اضلاع میں کورونا سے 27 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی مراٹھواڑہ کے علاقے میں اس وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اب تک 1074 ہوگئی ہے، جبکہ علاقے میں کورونا متاثرین کی تعداد 32549 تک پہنچ گئی ہے، حالانکہ اس وائرس کے انفیکشن سے صحت یاب ہونے کے بعد بھی 20295 افراد کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ مراٹھواڑہ میں بقیہ مریضوں کا علاج علاقے کے مختلف اسپتالوں اور کووڈ کیئر سنٹرز میں کیا جارہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع اورنگ آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے، ضلع میں 263 نئے کیسزسامنے آئے اور 14 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ اسی طرح ناندیڑ میں 141 کیسز اور چار مریضوں کی موت،جالنہ میں 43 نئے کیسز اور پانچ کی موت، لاتور میں 253 کیسز، عثمان آباد میں 206، بیڑ میں 137، پربھنی میں 53 نئے کیسز اور 2 کی موت ہوئی ہے اور ضلع ہنگولی میں 25 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */