مہاراشٹر: ایک ہی ہاسٹل میں 186 طلبا کورونا پازیٹو، دہشت کا ماحول

ہاسٹل میں 327 طلبا رہتے ہیں جن میں سے 186 طلبا کی کورونا رپورٹ پازیٹو برآمد ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہاسٹل میں کام کرنے والے تین افراد بھی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔

تصویر وپین
تصویر وپین
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر میں کورونا کے بڑھتے معاملوں نے عوام میں ایک بار پھر سے دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ ریاست میں تقریباً چار مہینے بعد انفیکشن کے تقریباً 9 ہزار معاملے سامنے آئے ہیں۔ واشم ضلع کے ایک ہاسٹل میں تو 186 طلبا کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں جس سے علاقے میں ایک افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ پازیٹو پائے گئے بیشتر طلبا امراوتی اور یاوتمال ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہاسٹل میں کام کرنے والے تین افراد بھی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ہوسٹل میں 327 طلبا رہتے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں پازیٹو معاملے سامنے آنے کے بعد ہاسٹل کو کنٹنمنٹ زون قرار دے دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں 119 دن بعد بدھ کو 1000 سے زائد کورونا انفیکشن کے معاملے پائے گئے ہیں۔ ممبئی میں 1167 کورونا کے سامنے آئے ہیں اور اس کے علاوہ ممبئی میں کورونا سے چار لوگوں کی موت ہونے کی بھی خبر ہے۔ منگل کے روز ممبئی میں 643 نئے کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آئے اور اس سے پہلے 22 فروری کو 921 معاملے اور 20 فروری کو 897 معاملے سامنے آئے تھے۔


مہاراشٹر مین تیزی سے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے کئی شہروں میں نائٹ کرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بدھ کے روز لاتور ضلع انتظامیہ نے ضلع میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے سبب 27 اور 28 فروری کو عوامی کرفیو لگانے کا فیصلہ لیا ہے۔ لاتور میں بدھ کو 98 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔