مدھیہ پردیش: بڈوانی میں ٹائروں کی دکان میں خوفناک آتشزدگی

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ اتنی بھیانک ہے کہ اس کا دھواں کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہا ہے۔ ابتدائی طور پر کروڑوں کے سامان جل جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بڈوانی: مدھیہ پردیش کے ضلع بڈوانی کے سیندھوا قصبے کے مرکز میں واقع ٹائر کی ایک دکان میں آج صبح خوفناک آتشزگی کے بعد بچاؤ کا کام جاری ہے۔ سیندھوا کے تحصیلدار منیش پانڈے نے بتایا کہ پرانے آگرہ ممبئی نیشنل ہائی وے پر شہر کے وسط میں واقع ٹائر کی دکان اور گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی گئی۔ اسی عمارت میں رہنے والے دیگر افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ ٹائر شاپ کی تین منزلہ عمارت میں سنٹرل بینک آف انڈیا کی برانچ بھی ہے اور بینک اہلکاروں کو اطلاع دینے کے بعد ضروری کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ آس پاس کی دیگر دکانوں کو بھی خالی کرایا جا رہا ہے۔


ضلع کلکٹر شیوراج سنگھ ورما نے کہا کہ دیگر مقامات سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھیج کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ اتنی بھیانک ہے کہ اس کا دھواں کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہا ہے۔ ابتدائی طور پر کروڑوں کے سامان جل جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔