ایم پی: سادھو-سَنت بی جے پی سے ناراض، اسمبلی کے بعد پارلیمانی انتخابات میں بھی حالت خراب

مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی حالت کتنی خراب ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بھوپال سیٹ پر سادھو سنتوں نے بی جے پی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کانگریس امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں کراری ہار کے بعد لوک سبھا چناؤ میں بھی بی جے پی کو شدید جھٹکا لگ سکتا ہے۔ دراصل بی جے پی کی وعدہ خلافیوں اور جھوٹ کی وجہ سے اس کی مشکلات کو بڑھا دیا ہے۔ ایک طرف عوام بی جے پی سے ناراض ہیں دوسری طرف سادھو سنت بھی ان سے بری طرح ناراض ہیں۔

اس سے پہلے اسمبلی انتخابات میں بھی سادھو-سنتوں نے بی جے پی کے خلاف محاذ آرائی کی تھی اور اس سے بی جے پی کی بساط پلٹ گئی تھی۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت میں پارلیمانی حلقے سے کانگریس کے امیدوار دگوجے سنگھ کی جیت کی دعا کے لئے کمپیوٹر بابا کی قیادت میں سیکڑوں سادھو سنتوں نے پوجا کی۔


اس خاص پوجا کے لئے دگ وجے سنگھ خود بھی اپنی اہلیہ امرتا رائے کے ساتھ پہنچے اور ’ہون‘ کیا۔ اس موقع پر کمپیوٹر باب نے کہا کہ یہ’ دھرم‘ کی جنگ ہے اور میں’دھرم ‘ کے ساتھ ہوں۔ سیکڑوں سادھو سنتوں کے تعاون کے ساتھ کانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ کی جیت کے لئے سادھنا کر رہے ہیں۔

سادھو سنتوں کے اس تین روزہ پروگرام میں کل نرمدا پوجا اور تیسرے اور آخری دن سادھو سنتوں کا روڈ شو ہوگا۔ کمپیوٹر بابا کو سابقہ شیو راج سنگھ چوہان حکومت میں نرمدا تحفظ کے شعبہ میں کام کرنے کے لئے وزیرمملکت کا درجہ دیا گیا تھا۔ انہوں نے اس کے بعد یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ اب وہ کانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ کی حمایت میں تشہیر کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 May 2019, 3:10 PM