مدھیہ پردیش: شیوراج حکومت میں ’شجرکاری‘ کے عالمی ریکارڈ کا دعوی فرضی نکلا!

مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی شیوراج حکومت نے 2017 میں شجرکاری میں عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے سات کروڑ پودے لگانے کا دعویٰ کیا تھا۔ یہ دعوے فرضی ثابت ہو گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش میں حکومت سے ہٹنے کے بعد شیوراج حکومت کے دوران ہوئے کارنامے ایک ایک کر کے سامنے آ رہے ہیں۔ اب تازہ معاملہ شیوراج حکومت کے ذریعہ کروڑوں پودے لگانے کا دعویٰ کر شجرکاری میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے کا ہے۔ شیوراج حکومت میں ہوئے اس کارنامے کی قلعی مدھیہ پردیش کے وزیر جنگلات اُمنگ سنگھار نے کھول دی ہے۔ اس معاملے میں محکمہ جنگلات کے کئی افسر اور ملازم زد میں آ گئے ہیں جن پر کارروائی ہوئی ہے۔

بتا دیں کہ شیوراج حکومت نے جولائی 2017 میں مدھیہ پردیش واقع بیتول جنگلی علاقہ کے شاہ پور رینج کی پاٹھئی بیٹ میں ہال نمبر 227 میں ریکارڈ شجرکاری کا دعویٰ کر ورلڈ ریکارڈ بک میں نام درج کرا کر خوب واہ واہی لوٹی تھی۔ کانگریس کے ذریعہ اتنے بڑے پیمانے پر شجرکاری کے دعوے کو شروع سے ہی فرضی بتایا جا رہا تھا۔ گزشتہ سال جب ریاست میں اقتدار کی تبدیلی ہوئی تو کانگریس حکومت کے وزیر جنگلات اُمنگ سنگھار نے اس کی جانچ شروع کرتے ہوئے افسران سے رپورٹ طلب کر لی۔


افسران نے رپورٹ میں کئی درختوں کے گرنے کا دعویٰ کیا۔ جس کے بعد وزیر جنگلات سنگھار اچانک 26 جون کو بیتول پہنچ گئے۔ افسران کے ساتھ یہاں انھوں نے فیزیکل سرٹیفکیشن کیا جس میں افسران اور شیوراج حکومت کی قلعی کھل گئی۔ اس کے بعد دو ڈی ایف او سمیت آٹھ اہلکار برائے جنگل کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔

اُمنگ سِنگھار نے بتایا کہ یہ شیوراج حکومت کا ایک بڑا گھوٹالہ ہے۔ جو رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھیجی گئی تھی اس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا تھا۔ یہاں آ کر فزیکل سرٹیفکیشن میں پانچ ٹیموں کی تشکیل کر پودوں کا شمار کیا گیا۔ رپورٹ میں پایا گیا کہ سابقہ حکومت کی رپورٹ میں 15625 پودے لگانے کی بات ہے، لیکن گڈھے صرف 9375 ہی کھودے گئے۔ اور اس میں سے بھی شمار میں صرف 2343 یعنی 15 فیصد پودے ہی صحیح حالت میں ملے۔


وزیر برائے جنگل نے بتایا کہ پورے معاملے میں جن افسروں-ملازمین کی لاپروائی سامنے آئی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ وزیر برائے جنگل نے فزیکل سرٹیفکیشن اور شروعاتی جانچ کے بعد شمالی جنگلاتی ڈویژن کے اس وقت کے ڈی ایف او سنجیو جھا، موجودہ ڈی ایف او راکھی نندا، ایس ڈی او بی پی بتھما کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے انھیں فوریسٹ ہیڈ کوارٹر بھیج دیا ہے۔ اس کے علاوہ شاہ پور رینج کے اس وقت کے رینج گلاب سنگھ برڈے، موجودہ رینجر جی ایس جاٹو، اہلکار مول چند پرتے، فیروز خان اور ستیش کوڑے کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Jun 2019, 10:10 AM
/* */