کورونا بحران میں آن لائن فراڈ میں اضافہ، گزشتہ دو سالوں میں 39 کروڑ روپے کی فریب دہی

مدھیہ پردیش اسمبلی میں آج داخلہ کے وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی یشپال سنگھ سسودیا کے ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش میں کورونا وبا کی مار سے نبردآزما لوگوں کی پریشانیوں میں آن لائن ٹھگوں نے اضافہ کر دیا ہے۔ ریاست میں 2017 کے بعد سے اب تک آن لائن ٹھگوں نے ہزاروں لوگوں کو ٹھگتے ہوئے ان سے تقریباً 52 کروڑ روپے لوٹ لئے ہیں جبکہ کورونا کے دور (سال 2020 سے لے کر 2021 کے دسمبر تک) میں آن لائن ٹھگوں نے وبا سے نبرد آزما لوگوں سے تقریباً 39 کروڑ روپے کی فریب دہی کی ہے۔ ان دو برسوں میں آن لائن ٹھگی کی رقم 2017، 2018 اور 2019 سے کہیں زیادہ درج ہوئی۔

اسمبلی میں آج داخلہ کے وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی یشپال سنگھ سسودیا کے ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ 2017 سے اب تک سائبر کرائم (جس میں آئی ٹی ایکٹ بھی شامل ہے) کے کل ملاکر 3 ہزار 191 معاملے درج ہوئے جن میں سے 2 ہزار 193 کو نپٹایا جا چکا ہے۔


2017 سے اب تک ٹھگوں نے آن لائن لوگوں سے تقریباً 51 کروڑ 33 لاکھ 86 ہزار 577 روپے کی رقم لوٹ لی۔ ٹھگوں نے 2017 میں لوگوں سے دو کروڑ 63 لاکھ 12 ہزار 252 روپے، 2018 میں 4 کروڑ 91 لاکھ 46 ہزار 94 روپے اور 2019 میں 5 کروڑ 47 لاکھ 16 ہزار 356 روپے کی ٹھگی کو انجا دیا۔

کورونا دور کے دونوں برسوں میں 2020 اور 2021 میں آن لائن فراڈ نے وبا کی مار جھیل رہے عوام کو مزید پریشانیاں دیں۔ 2020 میں آن لائن فراڈ کی رقم تقریباً گیارہ کروڑ 46 لاکھ 23 ہزار 218 روپے رہی۔ 2021 کی شروعات سے اب تک کی مدت میں آن لائن فراڈ نے عوام کو تقریباً 26 کروڑ 85 لاکھ 657 روپے کا نقصان پہنچایا۔ آن لائن فراڈ کے سب سے زیادہ 723 معاملات 2018 میں سامنے آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔