مدھیہ پردیش: کونو نیشنل پارک میں چیتوں کی موت کا سلسلہ جاری، مزید ایک چیتے کی لاش برآمد، اب تک 9 کی موت

بدھ کے روز مزید ایک مادہ چیتا کی موت ہو گئی، فی الحال اس موت کا سبب پتہ نہیں چل سکا ہے، قابل ذکر ہے کہ کچھ ہی دنوں میں شیوپور نیشنل پارک میں 6 چیتوں اور 3 چیتے کے بچوں کی جان جا چکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چیتا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

چیتا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع میں واقع کونو نیشنل پارک سے ایک بار پھر بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ چیتوں کی موت کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ بدھ مزید ایک مادہ چیتا دھاتری کی موت ہو گئی۔ فی الحال مادہ چیتے کی موت کا سبب پتہ نہیں چل سکا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ ہی دنوں میں شیوپور نیشنل پارک میں 6 چیتوں اور 3 چیتے کے بچوں کی جان چکی ہے۔ یعنی اب تک مجموعی طور پر 9 چیتے ہلاک ہو گئے ہیں۔

مدھیہ پردیش: کونو نیشنل پارک میں چیتوں کی موت کا سلسلہ جاری، مزید ایک چیتے کی لاش برآمد، اب تک 9 کی موت

کونو نیشنل پارک کی طرف سے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کونو نیشنل پارک میں رکھے گئے 14 چیتے (7 نر، 6 مادہ اور ایک بچہ) صحت مند ہیں۔ کونو مویشی ڈاکٹر ٹیم اور نامیبیائی ماہرین کے ذریعہ چیتوں کی صحت کا لگاتار جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بیان میں آگے کہا گیا ہے کہ مادہ چیتا کی موت کے اسباب کا پتہ لگانے کے لیے اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔


واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 17 ستمبر 2022 کو کونو نیشنل پارک میں نامیبیا سے آئے 8 چیتوں کو جنگل میں چھوڑا تھا۔ 8 نامیبیا اور 12 چیتا جنوبی افریقہ سے لائے گئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی مادہ چیتا نے 4 بچوں کو جنم دیا تھا۔ ان میں سے 3 بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی 6 بڑے چیتے بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ کونو نیشنل پارک میں ابھی 14 چیتے بچے ہیں جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ صحت مند ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔