ویسٹ انڈیز بورڈ کی بدانتظامی پر ناراض ہوئے ہاردک پانڈیا، بنیادی سہولیات کی کمی پر اظہارِ افسوس

ہارک پانڈیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے وَنڈے میں جیت کے بعد کہا کہ ’’یہ ان سب اچھے میدانوں میں سے ایک تھا جہاں ہم نے کھیلا ہے، امید ہے کہ اگلی بار جب ہم ویسٹ انڈیز آئیں گے تو چیزیں بہتر ہوں گی۔‘‘

ہاردک پانڈیا، تصویر آئی اے این ایس
ہاردک پانڈیا، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز میں ہے۔ ٹیسٹ اور یک روزہ میچوں کی سیریز پر ہندوستانی ٹیم نے قبضہ کر لیا ہے اور 3 اگست سے 5 ٹی-20 میچوں کی سیریز شروع ہوگی۔ لیکن اس سے ٹھیک پہلے ہاردک پانڈیا نے ایک ایسا بیان دے دیا ہے جو ویسٹ انڈیز بورڈ کے لیے فکر انگیز ہے۔ دراصل ہاردک نے ویسٹ انڈیز میں رہنے کے دوران بنیادی سہولیات کی کمی پر افسوس ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے لیے وقت آ گیا ہے کہ وہ اس معاملے پر توجہ دے اور اس کا حل نکالے۔

واضح رہے کہ 3 یک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ یکم اگست کو ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی ہاردک پانڈیا ہی کر رہے تھے جس میں ہندوستان کو 200 رنوں سے جیت ملی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے یہ سیریز 1-2 سے جیت لی۔ میچ کے بعد ہارک پانڈیا نے کہا کہ ’’یہ ان سب اچھے میدانوں میں سے ایک تھا جہاں ہم نے کھیلا ہے۔ امید ہے کہ اگلی بار جب ہم ویسٹ انڈیز آئیں گے تو چیزیں بہتر ہوں گی۔ سفر سے لے کر کئی چیزوں کو اچھے سے مینیج کرنا شامل ہے۔ گزشتہ سال بھی کچھ دقتیں ہوئی تھیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اب ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیے اس پر توجہ دینے اور یہ یقینی کرنے کا وقت آ گیا ہے کہ جب کوئی ٹیم سفر کرے تو سب کچھ بہتر ہو۔ ہم لگژری کا مطالبہ نہیں کر رہے، لیکن انھیں کچھ بنیادی ضرورتوں کا دھیان رکھنا ہوگا۔‘‘


ہاردک پانڈیا نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں آ کر اور کچھ اچھے کرکٹ کا لطف لے کر اچھا لگا۔‘‘ اس سے پہلے ہندوستانی کرکٹروں نے بی سی سی آئی کے تئیں اپنی ناراضگی ظاہر کی تھی کیونکہ ترینداد سے بارباڈوس کے لیے ان کی دیر رات کی پرواز میں تقریباً چار گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی، جس سے انھیں وَنڈے سیریز کے شروعاتی میچ سے پہلے اچھی نیند نہیں مل پائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔