مدھیہ پردیش: غیر قانونی طور پر ریت لے جانے والے ٹریکٹر نے راہگیر کو کچلا

سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اتل سنگھ نے کہا کہ پولیس ڈرائیور کی تلاش میں اس کے ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے۔

ٹریکٹر، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ٹریکٹر، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مورینا: مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں غیر قانونی طور پر ریت کی نقل و حمل کرنے والی ایک ٹریکٹر ٹرالی نے پولیس کے خوف سے گاڑی تیز رفتاری سے دوڑانے کے دوران لاپرواہی سے ایک راہ گیر کو کچل دیا۔ اسٹیشن روڈ تھانہ علاقے میں اس حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹریکٹر سمیت فرار ہوگیا۔ حادثے کے کچھ ہی دیر بعد راہگیر کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسٹیشن روڈ تھانے کی حدود میں گاؤں بڑوکھر میں غیر قانونی ریت بڑی مقدار میں فروخت ہوتی ہے۔ ریت مافیا کے لوگ بڑی تعداد میں یہاں ٹریکٹر ٹرالیاں کھڑی کرتے ہیں۔

آج صبح غیر قانونی ریت سے بھرا ایک ٹریکٹر ڈرائیور اچانک پولیس کو دیکھ کر تیزی سے بھاگنے لگا۔ اس دوران ایک راہگیر نریش جاٹو اس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو ڈاکٹروں نے مورینا اسپتال سے گوالیار ریفر کیا، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اتل سنگھ نے کہا کہ پولیس ڈرائیور کی تلاش میں اس کے ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */