لکھنؤ: چلتی اسکوٹی پر رومانس، جان خطرے میں ڈال کر فحاشی کی حدیں پار! پولیس نے کیا گرفتار

وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان جوڑا چلتی اسکوٹی پر ایک دوسرے کو فلمی انداز میں گلے لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے کا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: لکھنؤ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان جوڑا چلتی اسکوٹی پر فلمی انداز میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے کا ہے۔ بظاہر اس اسکوٹی کے پیچھے آنے والی گاڑی سے لی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی پولیس نے فوٹیج کی جانچ شروع کر دی تھی۔

خبروں کے مطابق حضرت گنج میں فحاشی پھیلانے والے نوجوان کو حضرت گنج پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، عوامی مقام پر فحاشی پھیلانے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق نوجوان کے ساتھ اسکوٹی پر سوار لڑکی نابالغ ہے۔


دراصل، اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان جوڑا چلتی اسکوٹی پر فلمی انداز میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے کا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان جوڑے کی چلتی اسکوٹی پر کیے گئے کارنامے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔

لکھنؤ سنٹرل زون کی ڈپٹی کمشنر آف پولیس اپرنا رجت کوشک نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویڈیو لکھنؤ کا ہے اور اسے حضرت گنج علاقے میں بنایا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ان کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں بھی کارروائی کی جائے گی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا، "جوڑے کے رویے نے نہ صرف شائستگی اور سماجی رویے کی حدوں کو پار کیا ہے، بلکہ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ایک جرم بھی ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */