کورونا ویکسین کا ضائع ہونا حکومت کے لئے باعث شرمندگی: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ ہم میں سے کئی لوگ کورونا ویکسین لینے کے لئے بے صبری سے اپنی باری کا انتطار کر رہے ہیں جبکہ حکومت تسلیم کرتی ہے کہ کورونا خوراکوں کا 6.5 فیصد حصہ ضائع ہو رہا ہے۔

عمر عبداللہ، تصویر یو این آئی
عمر عبداللہ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی حکومت کو ہدف تنیقد بناتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کے 6.5 فیصد خوراکوں کا ضائع ہونا حکومت کے لئے باعث شرمندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام عمر کے لوگوں کو ویکیسن دینے کی اجات دی جائے گی تو خوراکوں کو ضائع ہونے سے کافی حد تک بچایا جا سکتا ہے۔

موصوف نائب صدر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'شرم کی بات ہے کہ ہم میں سے کئی لوگ کورونا ویکسین کرانے کے لئے بے صبری سے اپنی باری کا انتطار کر رہے ہیں جبکہ حکومت تسلیم کرتی ہے کہ کورونا خوراکوں کا 6.5 فیصد حصہ ضائع ہو رہا ہے۔ اگر تمام عمر کے لوگوں کو یہ ویکیسن دینے کی اجازت دی جائے گی تو ان خوراکوں کے ضائع ہونے کو کافی حد تک بچایا جا سکتا ہے'۔


قابل ذکر ہے کہ محکمہ صحت کے حکام کا ماننا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین کے خوراکوں کا 6.5 فیصد حصہ ضائع ہو رہا ہے۔ ویکسین کی خوراک ضائع ہونے کی ایک وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ شہری علاقوں میں ویکسینیشن مراکز پر لوگوں کا ہجوم رہتا ہے، جبکہ بیشتر دیہی علاقوں میں لوگوں کو اس کے متعلق جانکاری نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔