امریکہ میں کورونا وائرس 5.37 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 537955 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 29603457 ہو چکی ہے۔

امریکہ میں کورونا / تصویر یو این آئی
امریکہ میں کورونا / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 5.37 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وبا نے امریکہ میں ایک سنگین شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس موذی وبا سے 2.96 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 537955 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 29603457 ہو چکی ہے۔

امریکہ کی نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 49171 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک 24045، کیلیفورنیا میں 56866، ٹیکساس میں 46827 افراد اس جان لیوا وبا سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ- 19 سے 32504 لوگوں نے اپنی جانیں گنوا دی ہیں۔ اس کے علاوہ الینوائے میں 23255، مشی گن میں 16809، میساچوسٹس میں 16732 اور پنسلوانیا میں 24698 افراد لقمہ اجل بن چکے۔ خیال رہے ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔