کانگریس پارٹی کا منشور جاری ہونے کے بعد چوطرفہ خوشی کی لہر

اے ایم یو کے اساتذہ نے بھی کیا خوشی کا اظہار، کانگریس کے منشور کو بتایا امید کی کرن، کانگریس کارکنان میں جوش و خروش کا ماحول۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

ابو ہریرہ

علی گڑھ: کانگریس پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی کے ذریعہ منشور کے جاری کیے جانے کے بعد میڈیا میں آئی رپورٹز کے بعد دیر شام علی گڑھ میں کانگریس کارکنان نے نقاروں کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر سابق شہر صدر و صوبائی سیکریٹری انجیئر سید وسیم نے اپنے دفتر پر میٹھائی تقسیم کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام مرکز و صوبہ کی بھاجپا حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور جلد از جلد بدلاؤ چاہتے ہیں انہوں نے کانگریس صدر و پارٹی کے منشور کو تشکیل دینے والی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے بدلاؤ کا جس کو ووٹوں کے ذریعہ عوام بدلنا چاہتے ہیں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق پروفیسر شمیم احمد نے کہا کہ گذشتہ 5 برس کی مدت میں بی جے پی کی حکومت نے جس طرح سے عوام کا کھلا استحصال و جھوٹ کی سیاست کی ہے اور بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، عوام نے بی جے پی کی اس امیروں کی حکومت کو پانچ برس تک کس طرح برداشت کیا ہے اس بات کا اندازہ ابھی حال ہی میں منعقد ہوئے پانچ صوبوں کے اسمبلی انتخابات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ عوام بی جے پی کو بدلنے کے لئے کس قدر بے چین ہیں۔ پروفیسر شمیم نے کانگریس کے نئے منشور کو عوامی منشور اور فلاحی قدم قرار دیا۔

سابق ممبر اسمبلی اور سماجوادی پارٹی سے کانگریس میں شامل ہوئے حاجی ضمیر اللہ خان نے کہا کہ کانگریس کا جو انتخابی منشور عوامی سطح پر جاری ہوا ہے وہ مکمل طور پر عوام کے خوابوں کو پورا کرنے والا ہے انہوں نے راہل گاندھی کی قیادت والی کانگریس کو عوامی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی اور اس کی حامی جماعتوں نے عوامی روزگار اور غریبوں کو بربادی کی کگار پر لانے کا کام کیا ہے کانگریس عوام کے مسائل و روزگار کو قائم کرنے کا کام کرے گی۔

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے سرگرم رکن ایس ایم قیام نے کہا کہ بی جے پی ایک سماج مخالف پارٹی ہے اس نے اپنے دور حکومت میں سماجی عظمت کو تار تار کرنے کا کام کیا ہے اور دور حاضر میں سماج میں جس طرح سے بے چینی قائم ہے اس سے بہ آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ نو جوان اور کسان طبقہ بی جے پی کی پالسیوں سے برباد ہو گیا ہے اور ایسے مشکل وقت میں کانگریس پارٹی نے اپنے منشور میں روزگار کے لئے کم سے کم روزگار گارنٹی اسکیم شروع کر کے نو جوانوں اور کسانوں کو جو راحت دینے والا منشور پیش کیا ہے وہ ایک قابل ستائش قدم ہے اور اس کے لئے منشور کمیٹی کے ممبران و صدر کانگریس کمیٹی راہل گاندھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔

سرگرم سماجی کارکن سید مصطفٰی زیدی نے کانگریس پارٹی کے منشور کو 100 نمبر دینے کے ساتھ ہی کہا کہ کانگریس ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل کا تدارک کر سکتی ہے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ بی جے پی کے خلاف سب سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ کانگریس پارٹی کھڑی ہے اور ایسے حالات میں جب تمام ایجنسیوں نے دو افراد کی حکومت کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک دیئے ہوں اور عوام مخالف ہونے کے با وجود بھی تمام ایجنسیاں سر بہ سجود ہوں ایسے میں صرف اور صرف کانگریس واحد جماعت ہے جو بی جے پی کے سامنے سر اٹھائے کھڑی ہے اس کے لئے بھی کانگریس صدر راہل گاندھی مبارکباد کے مستحق ہیں اور میں انہیں دل سے سلام کرتا ہوں۔

پیشہ سے وکیل اور سینئر سماجی کارکن پرویز حبیب کہتے ہیں کہ کاگریس پارٹی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس نے سماج کے ہر طبقہ کو عزت کے ساتھ جینا سکھایا ہر طبقہ کو بہتر روزگار کے مساوی مواقع فراہ کیے تعلیم و تربیت کے لئے بہتر اداروں کا قیام کیا اور ملک کی ترقی میں جس طرح سے اپنی تمام تر کاوشیں اور بہتر اقدامات کیے ہیں وہ نہایت اطمینان بخش ثابت ہوئے ہیں انہوں نے کانگریس کے منشور کو نہایت کارگر بتایا انہوں نے کہا کہ بی جے پی امیروں اور سرمائے داروں کی جماعت ہے جس نے گذشتہ پانچ برسوں میں صرف اور صرف امیروں کے لئے کام کیا اور عوام مخالف پالسیاں تیار کرنے کا جو کام کیا ہے اس سے عوام میں بیچینی ہے۔ اس کے علاوہ وجے کمار،عادل اختر، محمد ندیم، مشکور احمد، مختار علی، شاداب رضوی سمیت متعدد افراد نے منشور کو ملک کی ترقی کے لئے ایک بہتر قدم قرار دیا۔بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے سرگرم رکن ایس ایم قیام نے کہا کہ بی جے پی ایک سماج مخالف پارٹی ہے اس نے اپنے دور حکومت میں سماجی عظمت کو تار تار کرنے کا کام کیا ہے اور دور حاضر میں سماج میں جس طرح سے بے چینی قائم ہے اس سے بہ آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ نو جوان اور کسان طبقہ بی جے پی کی پالسیوں سے برباد ہو گیا ہے اور ایسے مشکل وقت میں کانگریس پارٹی نے اپنے منشور میں روزگار کے لئے کم سے کم روزگار گارنٹی اسکیم شروع کر کے نو جوانوں اور کسانوں کو جو راحت دینے والا منشور پیش کیا ہے وہ ایک قابل ستائش قدم ہے اور اس کے لئے منشور کمیٹی کے ممبران و صدر کانگریس کمیٹی راہل گاندھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔

سرگرم سماجی کارکن سید مصطفٰی زیدی نے کانگریس پارٹی کے منشور کو 100 نمبر دینے کے ساتھ ہی کہا کہ کانگریس ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل کا تدارک کر سکتی ہے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ بی جے پی کے خلاف سب سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ کانگریس پارٹی کھڑی ہے اور ایسے حالات میں جب تمام ایجنسیوں نے دو افراد کی حکومت کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک دیئے ہوں اور عوام مخالف ہونے کے با وجود بھی تمام ایجنسیاں سر بہ سجود ہوں ایسے میں صرف اور صرف کانگریس واحد جماعت ہے جو بی جے پی کے سامنے سر اٹھائے کھڑی ہے اس کے لئے بھی کانگریس صدر راہل گاندھی مبارکباد کے مستحق ہیں اور میں انہیں دل سے سلام کرتا ہوں۔

پیشہ سے وکیل اور سینئر سماجی کارکن پرویز حبیب کہتے ہیں کہ کاگریس پارٹی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس نے سماج کے ہر طبقہ کو عزت کے ساتھ جینا سکھایا ہر طبقہ کو بہتر روزگار کے مساوی مواقع فراہ کیے تعلیم و تربیت کے لئے بہتر اداروں کا قیام کیا اور ملک کی ترقی میں جس طرح سے اپنی تمام تر کاوشیں اور بہتر اقدامات کیے ہیں وہ نہایت اطمینان بخش ثابت ہوئے ہیں انہوں نے کانگریس کے منشور کو نہایت کارگر بتایا انہوں نے کہا کہ بی جے پی امیروں اور سرمائے داروں کی جماعت ہے جس نے گذشتہ پانچ برسوں میں صرف اور صرف امیروں کے لئے کام کیا اور عوام مخالف پالسیاں تیار کرنے کا جو کام کیا ہے اس سے عوام میں بیچینی ہے۔ اس کے علاوہ وجے کمار،عادل اختر، محمد ندیم، مشکور احمد، مختار علی، شاداب رضوی سمیت متعدد افراد نے منشور کو ملک کی ترقی کے لئے ایک بہتر قدم قرار دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔