چھتیس گڑھ میں نکسلیوں نے کیا آئی ای ڈی دھماکہ

نکسلی متاثر علاقوں میں دہشت پھیلانے کے لئے جگہ جگہ دھماکے اور پرچے پھینک رہے ہیں۔ نکسلیوں نے ووٹروں کو ڈرانے کے لئے ضلع کے دنڈون پولنگ بوتھ سے دو کلومیٹر دور آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے بستر پارلیمانی حلقے پر آج ہو رہی ووٹنگ کے دوران نارائن پور ضلع میں نکسلیوں نے ووٹنگ کو متاثر کرنے کے لئے آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ حالانکہ اس میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔

نکسلی متاثر علاقوں میں دہشت پھیلانے کے لئے جگہ جگہ دھماکے اور پرچے پھینک رہے ہیں۔ نکسلیوں نے ووٹروں کو ڈرانے کے لئے ضلع کے دنڈون پولنگ بوتھ سے دو کلومیٹر دور آئی ای ڈی دھماکہ کیا، اس میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔

ضلع کے کواکونڈا تھانہ علاقے کے شیام گری پولنگ بوتھ کے نزدیک نکسلیوں نے کثیر مقدار میں الیکشن کا بائیکاٹ کرنے سے متعلق بینر پوسٹر لگا کر ووٹروں کو ڈرانے کی کوشش کی، اس کے باوجود یہاں ووٹروں کی لمبی لائن لگی رہی۔ ادھر بیجاپور ضلع کے بیدرے تھانہ علاقے میں ایریا ڈومنیشن کےلئے نکلی پولس پارٹی نے ہتھار سمیت چار نکلسیوں کو گرفتار کیا۔ ماڈ ڈیویژن کے نکسلیوں کےقبضے سے تین بندوقیں، آئی ای ڈی اور دیگر دھماکہ خیز اشیا برآمد کی گئی ہے۔

سکما ضلع کے دورناپال تھانہ علاقے میں دیورپلی روڈ پرنکسلیون نے درخت گرا دیا، تاکہ ووٹر ووٹ دینے نہ جاپائیں۔ دنتے واڑا ضلع کے کواکونڈا میں نو اپریل کو شیام گری میں نکسلیوں کے ذریعہ کیےگئے بارودی سرنگ دھماکے میں دنتے واڑا رکن اسمبلی بھیما منڈاوی سمیت دیگر چار پولس جوان شہید ہوگئے تھے۔ اس مقام پر پولس نے سرچنگ کے دوران پھر سے 40 کلو کی بارودی سرنگ برآمد کی ہے۔ جو ووٹنگ مراکز کو نقصان پہنچانے کی نیت سے لگائی گئی تھی۔ پولس کے بم کو ناکارہ کرنے والے دستے نے اس آئی ای ڈی کو بھی ناکارہ کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔