لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج ہوگا، ای سی آئی کی پریس کانفرنس سہ پہر 3 بجے

موجودہ لوک سبھا کی میعاد 16 جون کو ختم ہو رہی ہے اور اس سے پہلے نئی لوک سبھا کی تشکیل ہونی ہے۔ آندھرا پردیش، سکم، اروناچل پردیش اور اوڈیشہ کی اسمبلیوں کی مدت جون میں مختلف تاریخوں پر ختم ہو رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>چیف الیکشن کمشنر اور دونوں نو تقررشدہ الیکشن کمشنرز / آئی اے این ایس</p></div>

چیف الیکشن کمشنر اور دونوں نو تقررشدہ الیکشن کمشنرز / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن آج سہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس کے ذریعے لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے کل اس حوالے سے جانکاری دی تھی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ کچھ لوک سبھا انتخابات اور ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کے لیے ہفتہ کو سہ پہر 3 بجے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

موجودہ لوک سبھا کی میعاد 16 جون کو ختم ہو رہی ہے اور اس سے پہلے نئی لوک سبھا کی تشکیل ہونی ہے۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش، سکم، اروناچل پردیش اور اوڈیشہ کی اسمبلیوں کی مدت جون میں مختلف تاریخوں پر ختم ہو رہی ہے۔ سابقہ لوک سبھا انتخابات 2019 کی تاریخوں کا اعلان 10 مارچ کو ہوا تھا اور 11 اپریل سے 7 مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوئی تھی۔


اسی طرح 2014 میں بھی الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کے اعلان کے لیے پریس کانفرنس کے انعقاد کی اطلاع ایک دن پہلے دے دی تھی۔ پریس کانفرنس کے دعوت نامے صحافیوں کو شام کو بھیجے گئے تھے۔ تقریباً 97 کروڑ لوگ آئندہ انتخابات میں 12 لاکھ سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی نے 303 سیٹیں جیتی تھیں جبکہ کانگریس نے 52 سیٹیں جیتی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔