عام انتخابات: پکڑا گیا شیوراج کا جھوٹ، کانگریس نے قرض معافی کی درخواست عام کر دی!

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

09 May 2019, 4:10 PM

پکڑا گیا شیوراج کا جھوٹ، کانگریس نے کی قرض معافی کی درخواست عام

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کے ذریعہ ان کے بھائیوں کی طرف سے قرض معافی کی درخواست نہیں دیئے جانے کے دعوے کے بعد وزیرزراعت سچن یادو نے اس سے متعلق درخواستیں عام کرتے ہوئے کہاکہ اب کون سا جھوٹ بولنا باقی رہ گیا ہے۔

چوہان نے آج صبح دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ان کے بھائی روہت سنگھ نے قرض معافی کی درخواست دی ہی نہیں تھی اس کے باوجود ان کے بھائی کا قرض معاف کرکے کانگریس انکے کنبہ پر احسان کیوں کررہی ہے۔

ان کے اس بیان کے بعد وزیر یادو نے اس سے وابستہ درخواست ٹوئٹر پر عام کرتے ہوئے کہا کہ چوہان کو اب بھی کچھ جھوٹ بولنا باقی ہے کیا۔انہوں نے کہاکہ چوہان نے صبح جھوٹ بول کر گمراہ کیا کہ انکے بھائی کے قرض معافی کے لئے فارم ہی نہیں بھرا۔اگر فارم نہیں بھرا تو پھر یہ کیا ہے۔ انہوں نے چوہان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے ماں نرمدا میں کھڑے ہوکر سچ نہیں بولنے کی قسم کھائی ہے۔

09 May 2019, 3:08 PM

تمل ناڈو میں 13 پولنگ بوتھوں پر دوبارہ 19 مئی کو ہوگی ووٹنگ

تمل ناڈو میں 13 پولنگ بوتھوں پر دوبارہ 19 مئی کو انتخاب کرائے جائیں گے۔ ان پولنگ بوتھوں پر 18 اپریل کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ دوبارہ انتخاب کرائے جانے کی اطلاع تمل ناڈو کے چیف الیکٹورل افسر ستیہ برت ساہو نے دی۔ انھوں نے کہا کہ دھرم پوری میں 8 پولنگ بوتھوں، تھینی میں 2 پولنگ بوتھوں اور کڈلور، تھیروولور اور ایروڈ میں ایک ایک پولنگ بوتھ پر 19 مئی کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔

09 May 2019, 2:09 PM

انتخابی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے والے 30 سرکاری ملازمین معطل

حیدرآباد: تلنگانہ میں حال ہی میں منعقدہ ادارہ جات مقامی کے انتخابات کی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کے سبب 30 سرکاری ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔ ضلع نلگنڈہ کے کلکٹر گورو اُپل نے ان سرکاری ملازمین کی معطلی کے احکام جاری کئے۔ علاوہ ازیں اجازت کے بغیر انتخابی ڈیوٹی نہ کرنے والے 86 ملازمین کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے مریال گوڑہ اور نلگنڈہ ریونیو ڈیویثر ن میں ہونے والی دوسرے اور تیسرے مرحلہ کی رائے دہی کی انتخابی ڈیوٹی کے لئے حاضر ہونے کی خواہش کرتے ہوئے انتخابی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔


09 May 2019, 10:25 AM

جملوں اور ڈرامہ بازی والی فرضی ترقی کو منھ توڑ جواب دیجیے: کانگریس

کانگریس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس کا نام دیا ہے ’بھکت کا چشمہ‘۔ اس ویڈیو میں ایک ایسا چشمہ دکھایا گیا ہے جس کو پہننے کے بعد بدحالی بھی خوشحالی نظر آنے لگتی ہے اور غریب کا کھانا 56 بھوگ دکھائی دینے لگتا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ یہ تحریر بھی لکھا گیا ہے کہ ’’دہلی کے باشندوں نہ جملوں کے چکر میں آنا ہے اور نہ ڈرامے بازوں کا ساتھ دینا ہے۔ جملوں اور ڈرامہ بازی والی فرضی ترقی کو جواب دیجیے، کانگریس کی حقیقی ترقی کو چنیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔