بارہمولہ شوٹ آوٹ میں ایک مقامی ملی ٹینٹ ہلاک: کشمیر پولیس

کشمیر زون پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'بارہمولہ کے چھیرداری میں دہشت گردوں نے فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی۔ الرٹ اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

کشمیر کے شوپیاں میں تصادم / فائل تصویر
کشمیر کے شوپیاں میں تصادم / فائل تصویر
user

یو این آئی

سری نگر: کشمیر زون پولیس کا کہنا ہے کہ بارہمولہ کے چھیرداری علاقے میں ہونے والے ایک شوٹ آوٹ میں ایک مقامی ملی ٹنٹ مارا گیا ہے۔ مہلوک ملی ٹنٹ کی شناخت کولگام کے رہنے والے جاوید احمد شاہ کے طور پر کی گئی ہے۔

کشمیر زون پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'بارہمولہ کے چھیرداری میں دہشت گردوں نے فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی۔ الرٹ اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ایک پستول، ایک لوڈڈ میگزین اور ایک پاکستانی ساخت گرینیڈ برآمد کیا گیا ہے'۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ 'مہلوک دہشت گرد کی شناخت کولگام کے رہنے والے جاوید وانی کے طور پر ہوئی ہے اور اس نے دہشت گرد گلزار (جس کو 20 اکتوبر کو مارا گیا) کو ونپوہ میں بہار سے تعلق رکھنے والے دو مزدوروں کی ہلاکت میں مدد دی تھی۔ وہ بارہمولہ میں ایک دکاندار کو نشانہ بنانے جا رہا تھا'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */