’ذاکر حسین دہلی کالج مارننگ‘ میں انٹر کلاس بیت بازی اور غزل سرائی پروگرام کا انعقاد

ذاکر حسین دہلی کالج کی پرنسپل پروفیسر سنگیتا پنڈیتا نے کہا کہ شعبہ اردو کی ادبی سرگرمیوں میں ایک رفتار آگئی ہے جو یقیناً طلبہ و طالبات کے خوش گوار ماحول کے لیے مثبت رویے کی حیثیت رکھتی ہے۔

تصویر محمد تسلیم
تصویر محمد تسلیم
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: بزم ادب ذاکرحسین دہلی کالج مارننگ کی جانب سے سلمان غنی ہاشمی آڈیٹوریم میں انٹر کلاس بیت بازی اور غزل سرائی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی سرپرستی پروفیسر سنگیتا پنڈیتا، پرنسپل ذاکر حسین دہلی کالج نے کی، جبکہ صدارت کے فرائض صدر شعبہ اردو ڈاکٹر ہردے بھانو پرتاپ نے بخوبی انجام دیئے۔

بیت بازی کے پروگرام میں چودہ طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جبکہ غزل سرائی کے پروگرام میں دس طلبہ و طالبات نے شرکت فرمائی۔ بیت بازی کے پروگرام میں اول انعام محسن افسر، دوسرا انعام علمہ اور تیسرا انعام کاشف نے حاصل کیا۔ جس میں علمہ، بی اے آنرز اردو (سال سوم) کی طالبہ ہیں جبکہ محسن افسر اور کاشف بی اے آنرز اردو(سال دوم) جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔ غزل سرائی میں انعامات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں حامد رضا (اول)، رفیع الدین (دوم) سمیہ (سوم) کے نام شامل ہیں۔

تصویر محمد تسلیم
تصویر محمد تسلیم

آج ہی اس پروگرام میں مضمون نگاری مقابلہ کے نتیجے کا بھی اعلان کیا گیا۔ مضمون نگاری کے مقابلے میں انعامات حاصل کرنے والے طلبہ میں محسن احمد (اول)، مصباح (دوم) اور محمود (سوم) شامل رہے۔ انعامات کا اعلان شعبہ کے استاد ڈاکٹر پشپندر کمارنم نے کیا۔ جج کمیٹی میں پروفیسر جعفر احراری، ڈاکٹر ہردے بھانو پرتاپ، ڈاکٹر سفینہ، ڈاکٹر معین الدین خان اور ڈاکٹر محمد مستمر موجود رہے۔ شعبے کے تمام اساتذہ حضرات نے طلبہ و طالبات کو اپنے دست مبارک سے انعامات سے نوازا اور بیت بازی اور غزل سرائی میں حصہ لینے والے تمام طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی فرمائی اور انہیں زندگی کے میدان میں آگے بڑھنے کے لئے راغب کیا۔

اس موقع پر صدر شعبہ اردو ڈاکٹر ہردے بھانو پرتاپ نے کہا کہ بیت بازی اور غزل سرائی مقابلے کا یہ پروگرام اس نوعیت سے اہمیت و افادیت کا حامل رہا کہ اس پروگرام سے، کورونا کے باعث پچھلے دو برسوں سے جو جمود طاری تھا اس میں ایک ہلچل پیدا ہوئی اور بالخصوص پروگرام کے حوالے سے ایک سمت کا تعین ہوا۔ بیت بازی اور غزل سرائی پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے ذاکر حسین دہلی کالج کی پر نسپل پروفیسر سنگیتا پنڈیتا نے کہا کہ شعبہ اردو کی ادبی سرگرمیوں میں ایک رفتار آگئی ہے جو یقیناً طلبہ و طالبات کے خوش گوار ماحول کے لئے مثبت رویے کی حیثیت رکھتی ہے۔


پروگرام کی نظامت بی اے آنرز سال سوم کی طالبہ رافعہ بانو نے بہ حسن و خوبی انجام دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سرفراز، ڈاکٹر رضیہ، ڈاکٹر راکیش کمار اور کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات موجود رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔