غیر پارلیمانی الفاظ کی فہرست، جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی کوشش: کانگریس

کانگریس رہنما شکتی سنگھ گوہل نے اسے جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ کانگریس اس پر راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے چیئرمینوں سے اپیل کرے گی اور جمہوریت کے مفادات کے تحفظ پر زور دے گی۔

شکتی سنگھ گوہل، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
شکتی سنگھ گوہل، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت غیر پارلیمانی الفاظ کی فہرست جاری کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی کوشش کر رہی ہے اور پارٹی اس سلسلے میں لوک سبھا اسپیکر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین سے اپیل کرے گی۔ کانگریس لیڈر شکتی سنگھ گوہل نے جمعرات کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اپوزیشن مفاد عامہ کے مسائل پر اس طرح کی اصطلاحات کے ساتھ حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن اپوزیشن ایسا نہیں کرے اس لیے غیر پارلیمانی الفاظ کی فہرست تیار کی گئی ہے۔

شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مظاہرین کو آندولن جیوی کہہ کر ان کا مذاق اڑاتے ہیں اور ان کے جمہوری حقوق چھین رہے ہیں۔ اسی طرح وزیر داخلہ امت شاہ وعدوں کو انتخابی جملہ کہتے ہیں اور جب اپوزیشن ان کا استعمال کرتی ہے تو اپوزیشن انہیں غیر پارلیمانی کہہ کر خاموش کرا دیتی ہے۔


شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ الفاظ کو تبدیل کرنے یا پارلیمانی لفظوں کی فہرست بنانے کے لیے اپوزیشن کی رضامندی ضروری ہے، لیکن جس طرح کی منمانی کرنے کی کوشش پی ایم مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے کی تھی، اب دہلی میں اسی طرح کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کانگریس رہنما شکتی سنگھ گوہل نے اسے جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ کانگریس اس پر راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے چیئرمینوں سے اپیل کرے گی اور جمہوریت کے مفادات کے تحفظ پر زور دے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔