دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے ’جمنا کایا کلپ پروجیکٹ‘ کا معائنہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے ٹوئٹ کیا کہ ایچ ایل سی کے ذریعہ نگرانی کی گئی یمنا صفائی مہم کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر، سگنیچر برج سے جمنا کے آئی ٹی او بیراج تک 11 کلو میٹر کے فاصلے کا معائنہ کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر@LtGovDelhi</p></div>

تصویر ٹوئٹر@LtGovDelhi

user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے اتوار کے روز ہائی لیول کمیٹی (ایچ ایل سی) کی نگرانی میں سگنیچر برج سے آئی ٹی او بیراج تک ’جمنا کایا کلپ پروجیکٹ‘ کا معائنہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ٹوئٹ کیا کہ ایچ ایل سی کے ذریعہ نگرانی کی گئی یمنا صفائی مہم کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر، سگنیچر برج سے جمنا کے آئی ٹی او بیراج تک 11 کلو میٹر کے فاصلے کا معائنہ کیا گیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا، " یہ شیئر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، 12 فروری کو کام کے آغاز کے بعد سے جمنا سے 1200 ٹن کچڑا ہٹانے کے ساتھ جمنا کے کلیدی پیرامیٹرز میں نمایاں بہتری دکھائی دی ہے۔" انہوں نے کہا کہ دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا جس میں جمنا کے کنارے کی صفائی کے ذریعے تبدیلی پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ نجف گڑھ ڈرین کی صفائی سے بھی مطلوبہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔


لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے ٹوئٹ کیا "بڑے پیمانے پر سماج کی شرکت سے یقینی طور پر حوصلہ بخش فرق پیدا ہوا ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ وزیر آباد اور آئی ٹی او کے درمیان 11 کلومیٹر تک ندی میں بیک وقت 30 موٹر بوٹس چل سکتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔