کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 171.50 روپے کی کمی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں

دہلی میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر 1856.50 روپے کا ہو گیا ہے۔ کلکتہ میں اس کی قیمت 1960.50 روپے، ممبئی میں 1808.50 روپے اور چنئی میں 2021.50 روپے ہے۔

کمرشل گیس سلنڈر
کمرشل گیس سلنڈر
user

قومی آوازبیورو

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 171.50 روپے کی کمی کر دی ہے۔ آج سے دہلی میں 19 کلو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی خوردہ فروخت کی قیمت 1856.50 روپے ہو گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کٹوتی کے بعد دہلی میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر 1856.50 روپے کا ہو گیا ہے۔ کلکتہ میں اس کی قیمت 1960.50 روپے، ممبئی میں 1808.50 روپے اور چنئی میں 2021.50 روپے ہے۔ تیل کمپنیوں نے اپنی ویب سائٹ پر نئے نرخوں کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ یکم اپریل 2023 کو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی کی گئی تھی۔ تب گیس سلنڈر تقریباً 92 روپے سستا ہوا تھا جبکہ مارچ میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 350 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔