’ہیں تیار ہم‘ شیوپال یادو نے اپنی ٹوئٹر پروفائل تصویر کی تبدیل

شیو پال یادو نے ٹوئٹر ہینڈل پر نئی تصویر بلیک اینڈ وائٹ لگائی ہے اور کیپشن میں لکھا، 'ہم تیار ہیں'۔ ۔ بلیک اینڈ وائٹ پروفائل تصویر سے لوگ ان کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: پرگتی شیل سماج وادی پارٹی لوہیا (پی ایس پی ایل) کے صدر شیو پال سنگھ یادو نے اپنی ٹوئٹر پروفائل تصویر کو تبدیل کر دیا ہے، جو واضح طور پر ان کی سیاسی وابستگیوں میں تبدیلی کا اشارہ کرتا ہے۔ شیو پال یادو نے ٹوئٹر ہینڈل پر نئی تصویر بلیک اینڈ وائٹ لگائی ہے اور کیپشن میں لکھا، 'ہم تیار ہیں'۔ بلیک اینڈ وائٹ پروفائل تصویر میں لوگ ان کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

دریں اثنا، ہفتہ کی شام اٹاوہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شیو پال یادو نے کہا کہ "اچھے دن جلد آنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد اپنے سیاسی منصوبوں کے بارے میں معلومات شیئر کریں گے۔" شیو پال یادو کے اکھلیش یادو اور سماج وادی پارٹی سے اپنے تمام رشتے توڑ دینے اور اتر پردیش میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد یا انضمام کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Apr 2022, 1:11 PM