دہلی میں شدید لو چلنے کا امکان، اورنج الرٹ جاری

اس سے قبل قومی راجدھانی میں 21 اپریل 2017 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گرمی، تصویر آئی اے این ایس
گرمی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے اتوار یعنی آج کے لیے دہلی میں اورنج الرٹ جاری کیا ہے کیونکہ قومی دارالحکومت دہلی میں شدید لو کے چلنے کے امکانات ہیں۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، دہلی میں ہفتہ کو 42.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو پانچ سالوں میں سب سے گرم دن ہے۔

اس سے قبل قومی راجدھانی میں 21 اپریل 2017 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مہینے کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 29 اپریل 1941 کو 45.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ آئی ایم ڈی نے اپنی وارننگ میں کہا کہ 72 سالوں میں دہلی میں یہ پہلا موقع ہے کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں اتنا زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔


جمعہ کے روز صفدرجنگ مانیٹرنگ اسٹیشن پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح گروگرام میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اوسط سے 10 ڈگری زیادہ تھا۔ 28 اپریل 1979 کو گروگرام میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 44.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دوسری طرف ہریانہ کے فرید آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔