آن لائن تعلیم کے لیے ’لاوا‘ نے لانچ کیا نیا اسمارٹ فون

لاوا زیڈ-2 میکس خاص طور سے آن لائن کلاسیز کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ لاوا کمپنی کا کہنا ہے کہ لاوا زیڈ-2 میکس ایک اسمارٹ فون ہے لیکن اس کے فیچرز ٹیبلیٹ والے ہیں۔ اس میں سات انچ کی ڈسپلے ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: انڈین اسمارٹ فون کمپنی لاوا نے اپنی زیڈ۔سیریز کے تحت نیا اسمارٹ فون لانچ کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اسمارٹ فون کو خاص طور سے آن لائن پڑھائی کے پیش نظر لانچ کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ خودکفیل ہندوستان کے تحت اپنے نئے اسمارٹ فون لاوا زیڈ۔2 کو گھریلو بازار میں لانچ کردیا گیا ہے۔

لاوا زیڈ۔2میکس خاص طور سے آن لائن کلاسیز کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ لاوا زیڈ۔2 میکس ایک اسمارٹ فون ہے لیکن اس کے فیچرز ٹیبلیٹ والے ہیں۔ اس میں سات انچ کی ڈسپلے ہے۔ لاوا انٹرنیشنل کے پروڈکٹ ہیڈ تیجندر سنگھ نے ایک بیان میں بتایا کہ ’’ زیڈ۔2 میکس کی مدد سے ہم لاوا کے ذریعہ طالب علم کو مناسب تعلیم حاصل کرنے اور مستقبل میں قوم کی ترقی میں مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


تیجندر سنگھ نے مزید بتایا کہ ’’مستقبل میں آن لائن ہندوتان میں نظام تعلیم کا ایک لازمی جزو ہوگا۔ طلبہ ڈیجیٹل تعلیم حاصل کرنے کی طرف مائل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔