پنے۔ممبئی کے درمیان ہندوستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز

ایونٹرانس کمپنی کے جنرل منیجر سندیپ رائے زادہ نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ ملک میں انٹر سٹی ای بس سروس شروع کرنے والے پہلے فرد بنے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں صفر اخراج کے ساتھ متبادل توانائی سے چلنے والی طویل مسافت کی بس سروس دو بڑے شہروں ممبئی اور پنے کے درمیان شروع ہوگئی ہے۔ الیکٹرک بس آپریٹر، ایم ای آئی ایل گروپ کی کمپنی ایوینٹرانس نے بدھ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پنے سے ممبئی کے درمیان انٹر سٹی الیکٹرک بس سروس شروع کی گئی ہے۔ کمپن نے دعوی کیا کہ انٹر سٹی سروس ملک میں دو شہروں کے درمیان پہلی بار الیکٹرک بس سروس شروع کی گئےی ہے۔

کمپنی کے جنرل منیجر سندیپ رائے زادہ نے اس موقع پر کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ ملک میں انٹر سٹی ای بس سروس شروع کرنے والے پہلے فرد بنے ہیں۔ مسٹر رائے زادہ نے بتایا کہ اس بس میں 47 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ بس خاص طور پر لمبی دوری کے سفر کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ بس سروس کی باضابطہ شروعات وجے دشمی کی کی جائے گی۔


سندیپ رائے نے کہا کہ الیکٹرک بس سروس پر ڈیزل سے چلنے والی بسوں کے مقابلے میں کم خرچ آتا ہے اور اس کا رکھا رکھا بھی آسان ہے۔ یہ بسیں لی آئرن ہاسپیٹ بیٹری سے چلائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکٹرا گرین ٹیک لمیٹڈ ان بسوں کو تیار کرتی ہے اور انہیں سورت، سلواسا، گوا، حیدرآباد، دہرادون وغیرہ شہروں میں کامیابی سے چلایا جارہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔