بڑی خبر: بابا رام دیو کو سپریم کورٹ کا نوٹس

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

30 Nov 2018, 8:56 PM
بابا رام دیو کو سپریم کورٹ کا نوٹس

نئی دہلی: سریم کورٹ نے مبینہ طورپر یوگ گرو بابا رام دیو کی زندگی پر مبنی کتاب کی اشاعت اور فروخت پر پابندی کے فیصلے کے خلاف پبلیشر کی اپیل پر جمعہ کو یوگ گرو کو نوٹس جاری کیا۔

دہلی ہائی کورٹ نے گزشتہ 29ستمبر کو کتاب کی اشاعت اور فروخت پر پابندی لگادی تھی،جس کے خلاف پبلیشر نے سپریم کورٹ کا رخ کیاتھا۔ پبلیشر جگرناٹ بکس پرائیویٹ لیمیٹیڈ کی عرضی پر جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس دیپک گپتا کی بینچ نے بابا رام دیوکو نوٹس جاری کیا۔

بابا رام دیو نے ہائی کورٹ میں دعوی کیا تھا کہ ’گوڈ مین ٹو ٹائیکون:دی انٹولڈ اسٹوری آف بابا رام دیو‘نامی کتاب میں قابل اعتراض باتیں لکھی گئی ہیں اور اس کی اشاعت اور فروخت سے ان کے اقتصادی حقوق اور معیار متاثر ہوسکتے ہیں۔

ہائی کورٹ نے 29ستمبر کو کتاب کی اشاعت اور فروخت پر پابندی کا حکم دیاتھا۔بینچ نے معاملے کی سماعت کےلئے فروری،2019 کے پہلے ہفتے کی تاریخ طے کی ہے۔پبلیشر کی جانب سے سینئر وکیل کپِل سبل نے جرح کی۔ اس کتاب کا اجرا گزشتہ برس 29جولائی کو ہوا تھا اور اس کے بعد ہی بابا رام دیو نے عدالت کا رخ کیا تھا۔

30 Nov 2018, 7:13 PM
بڑی خبر: پھر پٹری سے اتری ملکی معیشت، شرح ترقی میں ایک فیصد کی گراوٹ

ملک کی جی ڈی پی کی شرح میں جولائی-ستمبر کی مدت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ گزشتہ سہ ماہی میں جو شرح 8.2 فیصد تھی وہ اس مرتبہ 7.1 فیصد ہی رہ گئی ہے۔

30 Nov 2018, 6:03 PM
چیک باؤنس معاملہ میں اداکار راجپال یادو کو ملی تین مہینے قید کی سزا

چیک باؤنس سے متعلق ایک معاملہ میں بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کو سزا سنائی گئی ہے۔ اس معاملہ میں راجپال یادو کو دہلی ہائی کورٹ سے تین مہینے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ٹرائل کورٹ کے سامنے ایک مفاہمت کی رقم دینے میں یادو ناکام رہے ہیں۔ اس پر سخت رخ اختیار کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے راجپال یادو کو سزا سنا دی۔


30 Nov 2018, 4:09 PM

کابل: افغانستان کے ہلمند صوبہ میں بین الاقوامی فورسیز کے فضائی حملے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے جن میں دس بچے اور آٹھ خواتین شامل ہیں۔ اس حملے میں تین بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

افغانستان میں اقوام متحدہ ریلف مشن نے جمعہ کو جاری اپنے ایک بیان میں کہاکہ ابتدائی رپورٹوں میں پتہ چلا ہے کہ اس حملے میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب افغانستان اور بین الاقوامی فورسیز کا ایک مہم جاری تھا اور اسی دوران طیاروں سے حملہ کیا گیا۔

مشن نے اس حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں اور خواتین کے تئیں ہمدردی ظاہر کی ہے اور متعلقہ ایجنسیوں سے درخواست کی ہے کہ پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کے اعادہ نہ ہو اس کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

30 Nov 2018, 2:35 PM

کانگریس پارٹی نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے تیاری تز کر دی ہے۔ اسی ضمن میں سابق کرکٹر محمد اظہرالدین کو تلنگانہ کانگریس کا کارگزار صدر مقرر کیا گیا ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے جمعہ کو جاری ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ اس کے ساتھ ہی تلنگانہ کانگریس کے لئے دو نائب صدر بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ پارٹی نے ریاستی کانگریس میں دو اور تقرری منظور کی ہیں جن میں سینئر لیڈر بی ایم ونود کمار اور جعفر جاوید کو نائب صدر مقرر کیا گیاہے۔ ریاستی کانگریس کےلئے آٹھ جنرل سکریٹری اور چار سکریٹری بھی بنائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پارٹی نے سندیپ دیکشت کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کا سکریٹری مقرر کیا ہے۔ تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں کے چندرشیکھر راؤ کی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس) کو ہرانے کے لئے کانگریس نے زبردست مہم چھیڑی ہوئی ہے۔ پارٹی نے اپنا منشور بھی جاری کر دیا ہے جس میں عوام کے لئے کافی وعدے کئے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔