آنجہانی رام بابو شرما کو کیا گیا یاد، مفت صحت و آنکھوں کے معائنہ کے لیے کیمپ کا انعقاد

جے پرکاش اگروال نے کہا کہ آنجہانی رام بابو شرما ایک دوراندیش، محنتی، اصول پسند اور عوام میں مقبول لیڈر تھے، جن کی پوری زندگی عوامی خدمت اور تنظیم سازی کے لیے وقف رہی۔

<div class="paragraphs"><p>رام بابو شرما کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سیاسی و سماجی لیڈران</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی کی سیاست اور عوامی خدمت میں اپنی ایک الگ چھاپ چھوڑنے والے سابق رکن اسمبلی اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر لیڈر آنجہانی رام بابو شرما کی 17ویں برسی کے موقع پر قبول نگر، شاہدرہ واقع شری سائیں مندر میں خراج عقیدت کی تقریب اور مفت صحت و آنکھوں کے معائنہ کا کیمپ منعقد کیا گیا۔ عقیدت، احترام اور خدمت کے جذبے سے لبریز اس پروگرام میں سینکڑوں لوگوں نے آنجہانی رام بابو شرما کو پُرخلوص خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس کیمپ کے دوران 500 سے زائد ضرورت مندوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت دوائیں اور چشمے تقسیم کیے گئے، جس سے عوامی خدمت کے تئیں رام بابو شرما کی سوچ عملی صورت میں نظر آئی۔

آنجہانی رام بابو شرما کو کیا گیا یاد، مفت صحت و آنکھوں کے معائنہ کے لیے کیمپ کا انعقاد

خراجِ عقیدت کے پروگرام میں سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ جے پرکاش اگروال، آنجہانی رام بابو شرما کے صاحبزادے اور سابق رکن اسمبلی وپن شرما، سماجی کارکن پارس شرما (پنکی)، سابق رکن اسمبلی اور جمنا پار وکاس بورڈ کے چیئرمین اروندر سنگھ لولی، کونسلر شیوانی پانچال، سابق رکنِ اسمبلی انل بھاردواج، زبیر احمد، بھیشم شرما، ایشور باگڑی، اشونی شرما، سشیل تیواری، مہیش کپور، مینک چترویدی، جے کرن چودھری سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندے، سماجی تنظیموں کے عہدیدار اور علاقہ کے معزز شہری موجود رہے۔


اس موقع پر جے پرکاش اگروال نے کہا کہ مرحوم رام بابو شرما ایک دوراندیش، محنتی، اصول پسند اور عوام میں مقبول لیڈر تھے، جن کی پوری زندگی عوامی خدمت اور تنظیم سازی کے لیے وقف رہی۔ دہلی میونسپل کارپوریشن میں کانگریس لیڈر کے طور پر ان کے کام آج بھی تحریک کا ذریعہ ہیں۔ دہلی کانگریس کمیٹی کے سابق صدر انل چودھری نے اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ راجیو بھون کی تعمیر مرحوم رام بابو شرما کی تاریخی دین ہے، جو آج بھی کانگریس تنظیم کی فکری طاقت اور جمہوری جدوجہد کا مرکز بنا ہوا ہے۔

آنجہانی رام بابو شرما کو کیا گیا یاد، مفت صحت و آنکھوں کے معائنہ کے لیے کیمپ کا انعقاد

اس موقع پر سابق رکن اسمبلی اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ رام بابو شرما کی زندگی اس بات کی زندہ مثال ہے کہ سیاست اقتدار کی نہیں بلکہ سماج اور جمہوریت کی خدمت کا ذریعہ ہونی چاہیے۔ ایکریڈیٹیڈ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر وجے شنکر چترویدی نے ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد اس خراج عقیدت کی تقریب میں آنجہانی رام بابو شرما کو گلپوشی کے ذریعے خراج پیش کیا گیا اور ان کے نظریات کو سلام کیا گیا۔ تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔