مدھیہ پردیش: آخری مرحلے کی پولنگ میں دونوں پارٹیوں کے سابق صدور کی ساکھ داؤ پر

سب کی نظریں جس سیٹ پر سب سے زیادہ ٹكی ہوئی ہیں، وہ اندور ہے۔ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کے نام سے شناخت رکھنے والی اس سیٹ پر اس مرتبہ بی جے پی نے شنکر لالواني کو اتارا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش میں آخری مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس، دونوں پارٹیو ں کے سابق ریاستی صدور کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ ریاست کی کھنڈوا پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی کے ریاستی یونٹ کے صدر نندكمار سنگھ چوہان اور کانگریس کے ریاستی یونٹ کے سابق صدر ارون یادو میدان میں ہیں۔ مسٹر چوہان یہاں سے پچھلا انتخابات بھی جیتے تھے۔ انہوں نے مسٹر یادو کو ہی ہرایا تھا۔

آخری مرحلے میں سب کی نظریں جس سیٹ پر سب سے زیادہ ٹكی ہوئی ہیں، وہ اندور ہے۔ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کے نام سے شناخت رکھنے والی اس سیٹ پر اس مرتبہ بی جے پی نے شنکر لالوانی کو اتارا ہے۔ ان کا سامنا کانگریس کے پنکج سنگھوی سے ہو رہا ہے۔ وہیں رتلام پارلیمانی حلقہ سے موجودہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر كانتی لال بھوریا کی ساکھ داؤ پر ہے۔ ان کا سامنا بی جے پی کے گمان سنگھ ڈامور سے ہو رہا ہے۔


مالوانچل کی اجین پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی کے انل فروجيا کانگریس کے بابورام مالویہ کا سامنا کر رہے ہیں۔ اجین سےدیواس سیٹ پر بی جے پی کے مہندر سولنکی کانگریس کے پرہلاد ٹپانيا کو چیلنج کر رہے ہیں۔مندسور پارلیمانی حلقہ سے کانگریس کی نوجوان لیڈر میناکشی نٹراجن انتخابی میدان میں ہیں۔ وہ بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ سدھیر گپتا کا سامنا کر رہی ہیں۔

دوسری طرف دھار پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے چھتر سنگھ کانگریس کے دنیش گروال کے سامنے ہیں ۔كھرگون پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے گجیندر پٹیل کانگریس کے ڈاکٹر گووند مجالدا کے سامنے انتخابی میدان میں ہیں۔ ان تمام سیٹوں پر آخری مرحلے میں 19 مئی کو پولنگ ہونی ہے۔ ان کے لئے آج شام پانچ بجے انتخابی مہم تھم جائے گی۔ تمام سیٹوں پر 23 مئی کو نتائج آئیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔