ہندوستان: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 24354 نئے کیسز درج، فعال معاملوں میں کمی کا سلسلہ جاری

جمعہ کو ملک میں 69 لاکھ 33 ہزار 838 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 89 کروڑ 74 لاکھ 81 ہزار 554 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، نئے کیسز کے معاملے میں اس سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ رہی، جس کی وجہ سے فعال کیس 1335 سے کم ہوکر 273889 رہ گئے، جو 197 دن کی کم ترین سطح ہے۔ دریں اثنا، جمعہ کو ملک میں 69 لاکھ 33 ہزار 838 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 89 کروڑ 74 لاکھ 81 ہزار 554 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 24354 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 50 ہزار 961 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 25455 مریضوں کی صحت یابی کے بعد، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 30 لاکھ 68 ہزار 599 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 1335 کم ہو کر دو لاکھ 73 ہزار 889 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 234 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 448573 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 97.86 فیصد ہے اور فعال کیسز کی شرح 0.81 پر آ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔


کیرالہ اس وقت ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ایکٹیو کیسز میں کمی کی وجہ سے ان کی تعداد 143081 رہ گئی ہے۔ وہیں 13767 مریضوں کی صحت یابی کے باعث کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد 4526429 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 95 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 25182 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں فعال کیسز، 109 کم ہوکر 39952 پر آ گئے ہیں جبکہ 50 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 139117 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا سے آزاد ہونے والے افراد کی تعداد 6374892 ہو گئی ہے۔

تمل ناڈو میں، فعال معاملات 51 کم ہوکر 17099 رہ گئے ہیں اور مزید 25 مریضوں کی موت کے ساتھ، اموات کی تعداد بڑھ کر 35603 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2612684 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں، فعال معاملات 55 کی کمی آنے سے یہ 16361 ہو گئے ہیں اور کورونا سے پاک ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 79781 ہوگئی ہے، جبکہ مزید چار مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد 314 ہوگئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا کے 311 فعال کیسوں کی کمی کی وجہ سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 12498 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مزید 13 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 37807 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2926284 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔


آندھرا پردیش میں 361 ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 11142 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2025805 ہو گئی ہے، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید 10 افراد کی موت کی وجہ سے کل اموات 14186 ہو گئی ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز بڑھ کر 7571 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مزید 13 افراد کی موت کی وجہ سے، اموات کی تعداد 18806 ہو گئی ہے اور اب تک 1543401 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ تلنگانہ میں، ایکٹو کیسز کم ہوکر 4599 رہ گئے ہیں، جبکہ یہاں ایک اور مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد 3919 ہو گئی ہے۔ وہیں 657665 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

قومی دارالحکومت میں نو فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 409 ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1413404 ہوگئی ہے۔ جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 25087 پر مستحکم رہی۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال کیسز کم ہو کر 277 ہو گئے ہیں۔ وہیں کورونا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 991536 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 13566 پر مستحکم ہے۔ پنجاب میں فعال معاملات آٹھ کم ہو کر 279 پر آ گئے ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 584865 ہو گئی ہے۔ وہیں مزید دو مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 16518 ہو گئی ہے۔ گجرات میں فعال کیس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور یہ 158 پر مستحکم ہے اور اب تک 815712 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10082 ہے۔ بہار میں، کورونا کے فعال معاملات کم ہوکر 42 پررہ گئے ہیں اور اب تک 716258 افراد کورونا سے آزاد ہوچکے ہیں۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 9661 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔