اننت ناگ میں لشکر طیبہ کی کمین گاہ کا پردہ فاش، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: پولیس

پولیس ترجمان نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران لشکر طیبہ کی ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی&nbsp;</p></div>

تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے رکھ مومن علاقے میں لشکر طیبہ نامی ملی ٹنٹ تنظیم کی ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کرکے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے، ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اننت ناگ پولیس کی طرف سے تیار کردہ ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اننت ناگ کے رکھ مومن ڈنگی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران لشکر طیبہ کی ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ بر آمد شدہ اسلحہ گولہ بارود میں 5 آئی ای ڈی، پی ڈی پی کے پروگرام شدہ ٹائمر ڈیوائسز، آر سی آئی ای ڈی کے 6 ڈیٹو نیٹر، 3 پستول،5 پستول میگزین، 4 ریموٹ کنٹرول، 13 بیٹریاں وغیرہ شامل ہیں۔ بیان کے مطابق اس سلسلے میں پولسی اسٹیشن بجبہاڑہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔