اجے دیوگن نے بھولا کی تشہیر کے لیے 'بھولا یاترا' شروع کی

اجے دیوگن کی فلم 'بھولا' جنوبی ہند کی فلم کیتھی کا ہندی ریمیک ہے۔ اجے کے علاوہ اس فلم میں تبو، گجراج راؤ، دیپک ڈوبریال جیسے ستارے نظر آئیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی آنے والی فلم بھولا کی تشہیر کے لیے 'بھولا یاترا' شروع کی ہے، اجے دیوگن ان دنوں اپنی آنے والی فلم بھولا کو لے کر چرچا میں ہیں، اجے دیوگن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں اجے ایک ٹرک کے سامنے کھڑے ہیں اور اسے جھنڈی دکھاکر روانہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ٹرک پر فلم بھولا کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔

بھولا کے میکرز نے فلم کی ریلیز سے قبل بھولا یاترا شروع کی۔ اس ٹرک کو تھانے، سورت، احمد آباد، ادے پور، جے پور، گروگرام، دہلی، کانپور اور لکھنؤ کے شہروں میں بھیجا جا رہا ہے۔ اس ٹرک کو ہر شہر میں کھڑا کیا جائے گا اور لوگوں کے لیے ایک تفریحی شام کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔


اجے دیوگن کی فلم 'بھولا' جنوبی ہند کی فلم کیتھی کا ہندی ریمیک ہے۔ اجے کے علاوہ اس فلم میں تبو، گجراج راؤ، دیپک ڈوبریال جیسے ستارے نظر آئیں گے۔ بھولا کی ہدایت کاری بھی اجے دیوگن نے کی ہے۔ فلم 30 مارچ 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */