دہلی بھگدڑ پر لالو-تیجسوی کا اظہار افسوس، بدانتظامی کے لیے حکومت کو نشانہ بنایا، وزیر ریل سے استعفیٰ طلب

لالو پرساد نے کہا ہے کہ حادثہ ریلوے کی غلطی کی وجہ سے ہوا ہے، اس کی لاپروائی سے اتنے لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وزیر ریل اشونی ویشنو کو اس کی ذمہ داری لینی چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>لالو پرساد اور تیجسوی یادو (فائل)/ آئی اے این ایس</p></div>

لالو پرساد اور تیجسوی یادو (فائل)/ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ میں مرنے والوں کے تئیں بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق وزیر ریل لالو پرساد یادو نے بھی گہرے افسوس اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیر ریل کو بھی اپنا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی لاپروائی سے اتنے لوگوں کی موت ہو گئی۔ وزیر ریل کو اس کی ذمہ داری لینی چاہیے۔ لالو پرساد نے حادثہ میں ہلاک ہوئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے مہا کمبھ پر بھی تبصرہ کیا۔

'لائیو ہندوستان' کے مطابق میڈیا کو دیے گئے بیان میں لالو یادو نے کہا کہ بھگدڑ حادثہ بہت افسوسناک ہے۔ اس میں ریلوے کی غلتی ہے۔ ریلوے کی بدانتظامی سے اتنے سارے لوگوں کی جان چلی گئی۔ ہم واقعہ میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اس کا حادثہ کا مجھے کافی افسوس ہے۔ وزیر ریل اشونی ویشنو کو اس کی ذمہ داری لینی چاہیے۔ یہ ریلوے کا فیلور ہے۔ واضح ہو کہ لالو پرساد منموہن سنگھ کی قیادت والی حکومت میں وزیر ریل تھے اور اپنے ایکشن کو لے کر کافی سرخیوں میں رہتے تھے۔


اس سے قبل بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بھی دہلی واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے این ڈی اے کی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا ہینڈل 'ایکس' پر پوسٹ لکھتے ہوئے تیجسوی نے کہا، "نئی دہلی اسٹیشن پر بدانتظامی اور بھگدڑ کی وجہ سے ہوئی اموات سے من پریشان ہے۔ اتنے سارے وسآئل کے باوجود بھگدڑ میں عقیدت مندوں کی جانیں جا رہی ہیں اور حکومت اس سمت میں توجہ نہیں دے رہی صرف اپنی تشہیر کر رہی ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔