لالو پرساد یادو نے اپنی نوزائیدہ پوتی کا نام ’کاتیاینی‘ رکھا، کیا آپ اس نام کا مطلب جانتے ہیں؟

تیجسوی یادو نے ٹوئٹ کر جانکاری دی کہ ان کی بیٹی کا نام آر جے ڈی سپریمو لالو یادو نے رکھا ہے، انھوں نے سبھی مبارکباد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لالو نے پوتی کا نام ’کاتیاینی‘ رکھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے گھر گزشتہ دنوں ایک بیٹی پیدا ہوئی۔ اس کے بعد سے لالو یادو کی فیملی میں خوشیوں کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ فیملی کے سبھی ارکان ننھی پری کی آمد پر اظہارِ خوشی کرتے ہوئے نظر آئے، اور اب اس ننھی پری کا نام بھی رکھ دیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز تیجسوی یادو نے ٹوئٹ کر جانکاری دی کہ ان کی بیٹی کا نام لالو پرساد نے رکھا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں تیجسوی یادو نے لکھا ہے ’’پیاری سی بیٹی کی پیدائش پر آب سبھی نے اپنی محبت، دعائیں اور نیک خواہشات دے کر ہماری خوشیوں کو کئی گنا بڑھا دیا، اس کے لیے دل کی گہرائیوں سے آپ سبھی کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بچی کے دادا لالو پرساد یادو جی نے بیٹی کا نام ’کاتیاینی‘ رکھا ہے۔‘‘


اب کئی لوگ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ لالو پرساد یادو نے اپنی پوتی کا جو نام رکھا ہے، اس کا مطلب کیا ہے۔ دراصل ہندو مذہب میں ’کاتیاینی‘ ایک دیوی کا نام ہے۔ ہندو عقیدے کے مطابق نودُرگا یا ہندو دیوی پاروتی کی 9 شکلیں ہیں، جن میں سے چھٹی شکل کو ’کاتیاینی‘ کہا جاتا ہے۔

بہرحال، اس وقت لالو کا پورا کنبہ نوزائیدہ بچی کے ساتھ خوب خوشیاں منا رہا ہے۔ تیجسوی یادو نے اس خوشی کے لمحہ کو خوبصورت اور ناقابل بیان احساس بتایا تھا، جبکہ تیج پرتاپ یادو نے اس خوشی کے لمحہ پر ٹوئٹ کر لکھا تھا کہ ’’نوراتری کے اس مبارک موقع پر ہمارے کنبہ میں نئے رکن کی آمد اس بات کا اشارہ ہے کہ ’قوت کی ملکہ‘ ماں دُرگا نے اپنا آشیرواد دیا ہے۔ اب ساری پریشانیاں جلد دور ہوں گی۔ میرے ارجن کو بیٹی مبارک۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔