لالو پرساد ہوئے 78 کے، کنبہ اور پارٹی کارکنوں میں جشن، راہل سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے دی مبارک باد

سماجی انصاف کے علمبردار لالو پرساد کے یوم پیدائش کو لے کر رابڑی دیوی کی رہائش پر لوگوں کا ہجوم ہے۔ ڈھول نگاڑے بجائے جا رہے ہیں۔ 78 کلو کا لڈو اور 78 پاؤنڈ کا کیک مرکز کشش بنا ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد آج 78 سال کے ہو گئے۔ ان کے یوم پیدائش پر کنبہ، حامیوں اور پارٹی کارکنوں میں زبردست خوشی کا ماحول ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی 10 سرکلر روڈ واقع رہائش پر لوگوں کا ہجوم ہے۔ اس دوران ڈھول نگاڑے بجے، 78 کلو کا لڈو اور 78 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا۔ یوم پیدائش پر لالو پرساد کو نہ صرف کنبہ بلکہ بہار اور دنیا بھر کے سیاسی رہنماؤں نے مبارک باد پیش کی۔

لالو پرساد نے آدھی رات کو کیک کاٹ کر اپنی عمر کے نئے سال کی شروعات کی۔ سبھی نے لالو کو یوم پیدائش پر مبارک دی اور ان کی بہتر صحت کے لیے دعائیں دیں۔ آر جے ڈی کے قومی جنرل سکریٹری انل کمار 78 طرح کے پھلوں کا ٹوکرا لے کر لالو یادو کو نیک خواہشات پیش کرنے پہنچے۔ ساتھ ہی کارکنوں کی طرف سے لایا گیا 78 کلو کا لڈو بھی مرکز کشش رہا، جسے لالو نے روایتی انداز میں تلوار سے کاٹا۔


رابڑی کی سرکاری رہائش کے باہر صبح سے ہی کارکنوں اور حامیوں کی بھیڑ جمع ہونی شروع ہو گئی تھی ڈھول نگاڑوں کی گونج کے درمیان لوگ ناچتے گاتے اور ’لالو یادو زندہ باد‘ کے نعرے لگاتے ہوئے نظر آئے۔ اس تعلق سے ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کئی کارکن لالو یادو کی تصویریں اور پوسٹر لئے ہوئے تھے۔ کچھ مٹھائیوں اور کیک کے ڈبے لے کر پہنچے تھے تو کچھ ہاتھوں میں تلواریں لہراتے ہوئے جشن منا رہے تھے۔

آر جے ڈی پارٹی لالو پرساد کے یوم پیدائش کو ’سماجک سدبھاؤنا دیوس‘ کے طور پر منا رہی ہے۔ پارٹی کے ریاستی دفتر میں آج 78 پاؤنڈ (35 کلو سے زیادہ) کا کیٹ کاٹا جائے گا۔ لالو یادو کے یوم پیدائش پر نہ صرف پارٹی کارکنوں نے مبارک دی بلکہ کئی بڑی سیاسی ہستیوں نے بھی انہیں نیک خواہش پیش کی، جس میں کانگریس رہنما راہل گاندھی بھی شامل ہیں۔


راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں لالو پرساد کی جدوجہد، سماجی انصاف کے تئیں ان کے عزائم اور دونوں کے ’سیاست سے پرے انسانی جڑاؤ کو بھی نشانزد کیا۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’’بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد جی کو یوم پیدائش کی بہت بہت مبارک باد۔ ہمارے درمیان کا رشتہ صرف سیاست تک محدود نہیں رہا ہے یہ ایک گہرا انسانی جڑاؤ رہا ہے، جو یکساں اقدار اور سماجی انصاف کی جدوجہد پر مبنی ہے۔‘‘

کانگریس رہنما نے آگے لکھا، ’’آپ کی زندگی جدوجہد سے بھری ہوئی ہے، لیکن آپ نے ہمیشہ مضبوطی اور حوصلے کے ساتھ ان لوگوں کی آواز اُٹھائی ہے، جنہیں اکثر سنا نہیں جاتا۔ آج آپ کے یوم پیدائش پر میں آپ کی بہتر صحت اور طویل عمری کی دعا کرتا ہوں۔‘‘


واضح رہے کہ لالو پرساد یادو کی سیاست ہمیشہ حاشیے پر کھڑے لوگوں کے لیے آواز اٹھانے کی رہی ہے۔ راہل گاندھی کا یہ پیغام کہیں نہ کہیں اسی شبیہ کو دوبارہ مرکز میں لانے کی کوشش ہے۔ خاص کر ایسے وقت میں جب بہار میں سماجی انصاف کی سیاست پھر سرخیوں میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔