رمضان المبارک میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی افسوسناک: نیشنل کانفرنس

نیشنل کانفرنس ترجمان عمران نبی ڈار نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تینوں خطوں میں رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو ہر سطح پر راحت پہچانے کے لئے ٹھوس اور بروقت اقدامات اٹھائیں۔

عمران نبی ڈار (تصویر سوشل میڈیا)
عمران نبی ڈار (تصویر سوشل میڈیا)
user

یو این آئی

سری نگر: نیشنل کانفرنس نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو بنیادی ضروریات میسر نہ رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اور سرکاری محکمے کاغذی گھوڑے دوڑانے میں تو ایک دوسرے سے سبقت لیتے پھرتے ہیں لیکن جب زمینی سطح پر عوام کو راحت پہنچانے کی بات آتی ہے تو سب کچھ سراب ثابت ہو جاتا ہے۔

پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس بات پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا کہ ایام متبرکہ کے دوران بھی لوگوں کو اُن بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے جو ماضی میں خود بہ خود میسر رہا کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی لوگوں کو بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے مسائل درپیش ہیں جبکہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور صارفین سے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔


این سی ترجمان نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تینوں خطوں میں رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو ہر سطح پر راحت پہچانے کے لئے ٹھوس اور بروقت اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ اس مقصد مہینے کے دوران بجلی، پینے کا پانی، صحت وصفائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ رسوئی گیس، معیاری چاول، آٹا دستیاب رکھا جائے اور خصوصی طور پر سحری و افطار کے اوقات پر لوگوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جانا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔