مسلح کوکی عسکریت پسندوں کے حملوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت سات ہلاک

سرحدی شہر مورہ میں کوکی عسکریت پسندوں کے حملے میں منی پور پولیس کے دو اہلکار ہلاک اور چھ دیگر پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

منی پور میں  تناؤ جاری ہے  جو کم ہونے کا نہیں لے رہا ۔ خبروں کے مطابق مسلح کوکی عسکریت پسندوں کے بم دھماکوں اور راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ (آر پی جی) حملوں میں باپ بیٹے سمیت پانچ افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔

کنگچپ، امپھال ویسٹ میں مسلح کوکی عسکریت پسندوں نے منورنجن نامی نوجوان کو قتل کر دیا۔ چار افراد، جن کی شناخت اوینم بامولجاو اور ان کے بیٹے اوینم مانیٹومبا، تھیم سومن اور ننگتھوجام نبڈویپ سنگھ کے طور پر ہوئی، جو ننگتھوکھونگ واٹر سپلائی کے قریب تھے، کو بھی دہشت گردوں نے ہلاک کر دیا۔ علاقے میں کشیدگی ہے۔ وزیر گووند داس نےکونتھوجم متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔


سرحدی شہر مورہ میں کوکی عسکریت پسندوں کے حملے میں منی پور پولیس کے دو اہلکار ہلاک اور چھ دیگر پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ واضح رہے منی پور میں گزشتہ سال دو فرقوں کے درمیان تنازعہ شروع ہوا تھا جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔