اجمیر میں خواجہ کی ماہانہ چھٹی روایتی طور پر منائی گئی

رسمی طور پر منعقد چھٹی مبارک کے پروگرام میں تلاوت قرآن شریف، شجرہ خوانی، نعت اور منقبت پیش کی گئی۔ نماز کے بعد ملک میں امن، بھائی چارے، خوشحالی اور کورونا وبا سے نجات کے لیے دعائیں کی گئیں۔

درگاہ اجمیر شریف، تصویر آئی اے این ایس
درگاہ اجمیر شریف، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اجمیر: صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کی ماہانہ چھٹی آج صبح راجستھان کے اجمیر میں روایتی طور پر عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔ عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے نو ہجری 1443 کی پہلی چھٹی میں شرکت کی۔ کورونا ضابطوں کی پابندیوں کی وجہ سے، چھٹی کی تمام مذہبی رسومات خدام خواجہ صاحب نے ادا کیں۔ درگاہ کے احاطہ نور میں چھٹی پر فاتحہ پڑھی گئی۔ رسمی طور پر منعقد چھٹی مبارک کے پروگرام میں تلاوت قرآن شریف، شجرہ خوانی، نعت اور منقبت پیش کی گئی۔ نماز کے بعد ملک میں امن، بھائی چارے، خوشحالی اور کورونا وبا سے نجات کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اجمیر شریف میں جاری محرم (منی عرس) میں ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔ درگاہ شریف اور درگاہ کا علاقہ زائرین سے پُر ہے۔ اتوار کی رات، محرم کی پانچ تاریخ کو امام باڑہ میں رکھے گئے چاندی کے تعزیہ پر عَلَم پیش کیے گئے۔ 7 محرم کو منگل کے روز حضرت قاسم کی یاد میں مہندی کی رسم ہوگی۔ معروف عقیدت مند مہندی سجاکر لائیں گے اور درگاہ میں رکھے تعزیہ شریف پر مہندی پیش کریں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے علَم اور مہندی کے جلوس کو منظوری نہ ملنے سے درگاہ بند ہونے سے قبل 8 بجے تک ہی مہندی کی رسم ادا کی جاسکے گی۔ عقیدت مند مہندی کی رسم ادا کرنے کے ساتھ خوشحال زندگی کی دعا کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔