کھرگون تشدد معاملے کی جانچ ہر زاویہ سے ہو رہی: وزیر داخلہ

ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ چاہے صوفہ ہو، پی ایف آئی ہو یا جے ایم بی ہو، ایسی سبھی تنظیموں سے کنیکشن کے معاملے میں جانچ کا موضوع ہیں۔ اسے بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا جلد بازی ہوگی۔

نروتم مشرا، تصویر آئی اے این ایس
نروتم مشرا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج کہا کہ کھرگون تشدد کے معاملے میں ہر نظریہ سے جانچ ہو رہی ہے۔ تشدد کے معاملے میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) جیسی تنظیموں کی طرف سے فنڈنگ سے جڑے سوال کے جواب میں ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ چاہے صوفہ ہو، پی ایف آئی ہو یا جے ایم بی ہو، ایسی سبھی تنظیموں سے کنیکشن کے معاملے میں جانچ کا موضوع ہیں۔ اسے بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا جلد بازی ہوگی۔

وہیں بلڈوزر سے جڑی کارروائی کے سلسلے میں وزیرداخلہ نے کہا کہ گرفتاری ہونی اور بلڈزر چلنا دونوں الگ الگ معاملے ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے کہا کہ قانونی صلاح کوئی بھی لے سکتا ہے اس میں کوئی برائی نہیں۔ غیر قانونی تحویل اراضی کو توڑا گیا ہے۔ میونسیپل کارپوریشن ایکٹ کے تحت بغیر اجازت کے تیار کئے گئے مکانوں کے سلسلے میں قبضے کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔