کھڑگے-پرینکا کا ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت،’ بابا صاحب کے آئین نے سماجی انصاف، مساوات اور انسانی حقوق کی گارنٹی دی‘

ملکارجن کھڑگے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے کہا، ’’کانگریس پارٹی یہ حلف لیتی ہے کہ ہم آئینی اقدار کی سلامتی اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پابند رہیں گے‘‘

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے/پرینکا گاندھی</p></div>

ملکارجن کھڑگے/پرینکا گاندھی

user

قومی آواز بیورو

بھارت رتن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو پورا ملک آج یاد کر رہا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے رہنما ڈاکٹر امبیڈکر کی خدمات اور ان کی قربانیوں کے لیے انہیں سلام کر رہے ہیں۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے 135ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ملکارجن کھڑگے نے ڈاکٹر امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر لکھا، ’’بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر نے ہم اہل وطن کو انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارہ کے جمہوری اقدار پر مبنی ہندوستانی آئین دیا جو سماجی انصاف اور چہار طرفہ ترقی کے لیے سب سے طاقتور اوزار ہے۔ انہوں نے ملک کی ترقی اور اتحاد کے لیے جامعیت کو اپنا پہلا فرض بتایا اور سبھی کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔ ان کے 135ویں یوم پیدائش پر ہم سماجی تبدیلی اور سماجی انصاف کے ان کے خیال کے تئیں اپنے غیر متزلزل عزم کو ایک بار پھر دہراتے ہیں۔ کانگریس پارٹی یہ حلف لیتی ہے کہ ہم آئینی اقدار کی سلامتی اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پابند رہیں گے۔‘‘


وہیں پرینکا گاندھی نے بھی ’ایکس‘ پر اپنے پوسٹ میں کہا، ’’معمار آئین، ملک کے پہلے وزیر قانون، بھارت رتن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر جی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت۔ بابا صاحب کی انتھک کوششوں سے ہمیں ہمارا آئین ملا۔ اس آئین نے ہر ہندوستانی کے لیے سماجی انصاف، مساوات، بھائی چارہ اور انسانی حقوق کی گارنٹی دی ہے۔ ہمارا آئین ہر ایک ہندوستانی کا ’سرکچھا کوچ‘ ہے اور آج اس حفاظتی ڈھال کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اقتدار کے زور سے آئین کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ آئیے ہم عزم کریں کہ ہم بابا صاحب کے آئین کے آئین اور اس کے اقدار کی ہر حال میں حفاظت کریں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔