برج بھوشن کی گرفتاری کے مطالبہ پر کھاپ پنچایتوں کے ’ہریانہ بند‘ کا اہتمام، دہلی روہتک روڈ کو کیا بلاک

ہریانہ بند کے بعد 18 جون کو ’بھارت بند‘ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے لیے کھاپ کے نمائندوں، تنظیموں، ویاپار منڈلوں اور مختلف ریاستوں کی سیاسی جماعتوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>برج بھوشن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

برج بھوشن، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کھاپ پنچایتوں نے پہلوانوں کی حمایت میں اور برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ’ہریانہ بند‘ کا اہمتمام کیا ہے۔ کھاپ پنچایتوں نے اس دوران بہادر گڑھ کے آسودا موڑ کے قریب قومی شاہراہ نمبر 9 کو بند کر دیا۔ اس کے علاوہ دہلی-روہتک روڈ کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دہلی پولیس کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات پر 15 جون تک چارج شیٹ داخل کرنی ہے۔ تاہم اس سے پہلے ہی کسانوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ کھاپ پنچایت نے اعلان کیا تھا کہ ’ہریانہ بند‘ کے ذریعے راجدھانی دہلی کا دودھ اور پانی بند کیا جائے گا۔ یہ بات اتوار کو جھجھر کے منڈوتھی ٹول پلازہ پر منعقدہ ’جنتا سنسد‘ کے دروان کہی گئی تھی۔


ہریانہ بند کے بعد 18 جون کو ’بھارت بند‘ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے لیے کھاپ کے نمائندوں، تنظیموں، ویاپار منڈلوں اور مختلف ریاستوں کی سیاسی جماعتوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ 25 مطالبات کے حوالے سے 21 ارکان پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ 21 رکنی کمیٹی ایم ایس پی، قرض معافی اور برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کے معاملے پر حکومت سے بات چیت کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔