دہلی کے بازاروں میں بڑھتی بھیڑ سے کیجریوال فکرمند، عوام سے کی خصوصی اپیل

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ گزشتہ سال یہی تہواروں کا وقت تھا جب کورونا بہت تیزی سے بڑھا، کیونکہ ہم نے لاپروائی کی تھی، وہ لاپروائی اب مت کیجیے۔

بھیڑ، تصویر آئی اے این ایس
بھیڑ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

دہلی میں تہواروں کے مدنظر بازاروں میں لوگ خریداری کے لیے بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ اس بھیڑ کو دیکھ کر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال متفکر نظر آ رہے ہیں۔ انھوں نے بدھ کے روز عوام سے اپیل کی ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہی باہر نکلیں اور اگر نکل رہے ہیں تو ماسک ضرور لگائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں دیوالی کو دیکھتے ہوئے خوشی کا وقت ہے۔ کورونا کے معاملے کم ہو گئے ہیں، آپ سبھی بازار جا رہے ہیں۔ لیکن اس وقت کئی لوگ احتیاط نہیں کر رہے ہیں۔ بازاروں کی تصویریں سامنے آئی ہیں جس میں لوگ ماسک نہیں پہن رہے ہیں۔

کیجریوال نے عوام کو گزشتہ سال کی دیوالی کی یاد بھی دلائی۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال یہی تہواروں کا وقت تھا جب کورونا بہت تیزی سے بڑھا تھا۔ ایسا اس لیے ہوا تھا کیونکہ ہم نے لاپروائی کی تھی، وہ لاپروائی اب مت کیجیے۔ اپنی اور اپنے کنبہ کی صحت کا دھیان رکھیں، کورونا بے حد خطرناک بیماری ہے۔ کوشش کریں کہ کم باہر نکلیں، اور اگر نکلیں تو ماسک پہن کر ضرور نکلیں۔


قابل ذکر ہے کہ دہلی میں کورونا کے معاملے لگاتار تیزی سے گر رہے ہیں۔ حالانکہ ڈینگو کے معاملوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ آپ اپنے گھروں پر پانی اکٹھا نہ ہونے دیں اور صاف صفائی کا دھیان رکھیں۔ 10 منٹ ہر ہفتے گھروں میں جمے پانی کو بدل دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔