کشمیر: بارشوں سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت

محکمے موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 28 اور 29 کو بھی موسم کی یہی صورتحال جاری رہ سکتی ہے جبکہ 30 جون کو مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور شام کے وقت بارشوں کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی عین مطابق ہونی والی بارشوں سے وادی کشمیر میں لوگوں کو شدید گرمی سے راحت نصیب ہوئی ہے۔ ادھر متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے وادی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 27 جون کو بھی رک رک کر بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ جموں میں صبح کے وقت بھاری بارشوں کی توقع ہے۔

محکمے موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 28 اور 29 کو بھی موسم کی یہی صورتحال جاری رہ سکتی ہے جبکہ 30 جون کو مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور شام کے وقت بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران مقامی ندی نالوں میں پانی کے ریلے آسکتے ہیں جبکہ جموں میں کہیں کہیں مٹی کے تودے گر آسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔ لوگوں سے مانسون کے فعال مرحلے کے دوران ہوشیار رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 50.2 ملی میٹر، پہلگام میں 10.7 ملی میٹر، کپوارہ میں 3.7 ملی میٹر، گلمرگ میں 12.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ دریں اثنا وادی میں بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔