کشمیر: مرہامہ بجبہاڑہ آپریشن اختتام پذیر، ملی ٹینٹ فرار ہونے میں کامیاب

سیکورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فوج نے جمعرات کی صبح ملی ٹنٹوں کے لئے تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کیا لیکن ملی ٹنٹوں کا کہیں کوئی سراغ نہیں ملا جس کے بعد آپریشن کو مسنوخ کر دیا گیا۔

کشمیر تصادم / یو این آئی
کشمیر تصادم / یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مرہامہ بجبہاڑہ علاقے میں بدھ کی شام سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد ملی ٹنٹ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور فوج نے بھی تلاشی آپریشن منسوخ کر دیا ہے۔ ایک سیکورٹی عہدیدار نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کی شام اننت ناگ کے مرہامہ بجبہاڑہ علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران طرفین کے درمیان آمنا سامنا ہوا اور گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا جس کے بعد خاموشی چھا گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج نے جمعرات کی صبح ملی ٹنٹوں کے لئے تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کیا لیکن ملی ٹنٹوں کا کہیں کوئی سراغ نہیں ملا جس کے بعد آپریشن کو مسنوخ کر دیا گیا۔


دریں اثنا مقامی لوگوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنٹوں کی تلاش کے لئے ڈرونز کا بھی استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ملی ٹنٹ کس وقت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔